دھماکوں میں طالبان ملوث نہیں تو مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں، الطاف حسین

دھماکوں میں طالبان ملوث نہیں تو مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اگردھماکوں میں طالبان ملوث نہیں تو پھر ان سے مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اسلام آباد دھماکامذاکرات کا ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بے گناہ شہریوں کوخاک وخون میں نہلانے والے پاکستان اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=143972
 

ساجد

محفلین
کم از کم بھائی کے اس بیان کی تردید نہیں کی جا سکتی کیونکہ جنگ بندی کے بعد سے ملک میں امن ہو گیا ہے اور اسی امن کو اب پھر سے طالبان کے کسی غیر معروف گروپ نے دھماکے کی نظر کیا ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
طالبان تو سدا کے شریف ہیں جناب، گڑبڑ ان شہریوں کی طرف سے ہوتی ہے جو بے وقت دھماکے کی جگہ پہنچ کر مر جاتے ہیں :(
 
Top