دھماکے ہی دھماکے - بم دھماکے

شمشاد

لائبریرین
آج پشاور میں ایک مجلس اعزا میں بم دھماکہ ہو گیا۔ 11 افراد جان بحق اور 30 زخمی
کہا جا رہا ہے کہ یہ خودکُش حملہ تھا۔

اب خطرہ ہے کہ شیعہ سُنی کی آڑ لے کر سُنیوں پر حملہ کیا جائے گا۔
 

بلال

محفلین
اللہ رحم کرے۔۔۔۔ یہ بم دھماکے دن بدن زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔ اب تو ایسا لگتا ہے پتہ نہیں کب خبر آئے کہ فلاں بھی بم دھماکے کی نظر ہو گیا ہے۔ اور گاڑی میں بیٹھو یا کہیں سے گزر رہے ہوں تو لگتا ہے کہ بس یہاں ہی بم دھماکہ ہوا لو۔۔۔ یااللہ ہم پر رحم کر۔۔۔ ہمیں سیدھی راہ دیکھا۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
ایک اور خود کش دھماکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوہ میرے خدایا یہ میرے پاکستان میں کیا ہو رہا ھے؛ یا الٰہی تو اپنا کرم کر دے یا تو ان ظالموں کو ہدایت دےدے یا پھر انکو نیست و نابود فرما (آمین)۔
 

محسن حجازی

محفلین
جب تک سیدی مرشدی اقتدار سے علیحدہ نہیں ہوتے تب تک امن و امان نہیں ہوگا۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے غلط بھی ہو سکتا ہے۔ شنید ہے کہ سی آئی اے آنجناب کے چہلم کی تاریخ کے بارے میں غور خوض کر رہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
یہ اب کوئی نئی بات نہیں، اسلئے میں نے دھماکوں پر تھریڈس پوسٹ کرنا چھوڑ دئے ہیں!
 

شمشاد

لائبریرین
آج پھر راولپنڈی میں آر اے بازار میں ایک خود کش دھماکہ ہوا ہے۔ متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔
 

زینب

محفلین
اج صبح راولپنڈی مین پھر سے ایک دھماکہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔خودکش حملہ آور نے موٹر سایئکل سیکیورٹی فورسز کی کوسٹر سے ٹکرا دی 8 لوگوں کی شہادت کی اطلاع ہے صبح سبھ نماز کے بعد پہلی بری خبر سنی۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکہ ہو گیا۔ بیسیوں ہی بے گناہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ہ
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب پارا چنار میں زبردست دھماکہ ہوا ہے پی پی پی کے آفس کے باہر
خبروں کے مطابق چالیس افراد جاں بحق اور نوے افراد زخمی

انا للہ و انا الیہ راجعون ہ
 

حسن علوی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
کچھ معصوم لوگ جو الیکشن کیمپینز کی بھینٹ چڑھ گئے، اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر عطا فرمائے (آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
ہے تو آزاد امیدوار ہی لیکن اس کو پی پی پی کی پوری پوری پشت پناہی حاصل ہے۔
ہار گیا تو آزاد امیدوار ہارے گا۔
جیت گیا تو پی پی پی کے ساتھ مل جائے گا۔
 
Top