دھنک سے روپ میں ، (غزل)

دھنک سے روپ میں گھر گھر کی زینت ایک عورت ہے
بھری دنیا میں خوشیوں کی ضمانت ایک عورت ہے

یہ اک انمول موتی ہے اسے رکھو چھپا کر تم
خدا ہی کی عطا کردہ امانت ایک عورت ہے

لطافت اور خوشبو سے ہوئی تخلیق عورت کی
محبت اور نزاکت کی عمارت ایک عورت ہے

تجھے چاہت ہے جنت کی تو دامن تھام لے ماں کا
مجھے ہے فخر ، جنت کی بشارت ایک عورت ہے

کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے

گلوں اور پتیوں سے بھی کہیں بڑھ کر یہ نازک ہے
کہا جاتا ہے تصویر نزاکت ایک عورت ہے

محبت کے عناصر اس کی مٹی ہی میں شامل ہیں
سنو نوشی ! وفاؤں کی علامت ایک عورت ہے ۔
 
عینی مروت

محفلین
یہ اک انمول موتی ہے اسے رکھو چھپا کر تم
خدا ہی کی عطا کردہ امانت ایک عورت ہے

ماشاء اللہ ۔۔۔بہت خوب نوشین صاحبہ !
 
نور وجدان

لائبریرین
محبت کے عناصر اس کی مٹی ہی میں شامل ہیں
سنو نوشی ! وفاؤں کی علامت ایک عورت ہے ۔

کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے

ویسے تو پوری خوب تر ہے ۔۔۔ یہ دو اشعار بہت اعلی ہیں خاص کر ۔۔
سنو نوشی! وفاؤں کی علامت۔۔۔۔۔

آپ محفل میں آئیں بغیر تعارف کے ۔۔۔ مگر یہ تعارف ہی آپ کا حوالہ بن گیا ۔۔ ماشاء اللہ ۔۔ ایک دھیما پن ہے ۔۔۔ آپ کی شاعری میں ۔۔۔
 
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکریہ !
بہنا ! میرا تعارف آپ کی نظر سے نہیں گزرا ۔ عرصہ پہلے پیش کیا جا چکا ہے ۔
:)
 
نور وجدان

لائبریرین
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکریہ !
بہنا ! میرا تعارف آپ کی نظر سے نہیں گزرا ۔ عرصہ پہلے پیش کیا جا چکا ہے ۔
:)
آپ کے تعارف پر بھی نظر ڈال لی ہے ۔۔۔ کسی دن آپ کو خوش آمدید بھی کہ ڈالوں گی :) :)
تعارف مختصر مگر پر لطف ہے
کمسنی میں پختگی ۔۔
آپ نے تو حسد کروا دیا۔۔
سچ ہے یہ ہنر نہیں
یہ کمال تو عطا ہے
اور بہنا لفظ کتنا خوب صورت ہے ۔۔۔

اب تو شاعری کا انتظار رہنے لگا ہے آپ کی :)
 
کچھ خاص نہیں ۔ اگر ہے تو بلاشبہ یہ خدا کی دین ہے اور میں اس ذات کی ہر حال میں شکر گزار ہوں ۔
خوش رہیے ۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوبصورت

کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے

بہت دعائیں
 
Top