دھنک سے روپ میں ، (غزل)

عاطف ملک

محفلین
یہ اک انمول موتی ہے اسے رکھو چھپا کر تم
خدا ہی کی عطا کردہ امانت ایک عورت ہے

تجھے چاہت ہے جنت کی تو دامن تھام لے ماں کا
مجھے ہے فخر ، جنت کی بشارت ایک عورت ہے

کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے

گلوں اور پتیوں سے بھی کہیں بڑھ کر یہ نازک ہے
کہا جاتا ہے تصویر نزاکت ایک عورت ہے
بہت خوب۔۔۔۔۔۔بہت ہی اعلیٰ۔
داد کیلیے الفاظ نہیں :)
 
Top