دھواں (عاشر عظیم)

فہیم

لائبریرین
پرسوں رات میں کیبل والے نے ڈرامہ سیریل دھواں لگایا ہوا تھا۔
یہ وہ ڈرامہ ہے جو میرا ہی نہیں میرے زیادہ تر جاننے والوں کا پسندیدہ ترین ڈرامہ رہا ہے۔
ایسا ڈرامہ شاید ہی کوئی دوسرا بنا ہو۔

لیکن عاشر عظیم نے صرف یہی ایک ڈرامہ بنایا
اس کے بعد نہ ہی تو میں نے عاشر عظیم کو کسی دوسرے ڈرامے میں دیکھا۔
نہ ہی اس کا لکھا ہوا کوئی دوسرا ڈرامہ دیکھا
 

فہیم

لائبریرین
3182.jpg
 

حسن علوی

محفلین
میرا بھی پسندیدہ ڈرامہ ھے، جتنی بار ٹیلی کاسٹ ہوا اتنی بار ہی اور اتنے ہی شوق سے دیکھا۔ ایک اچھی تحریر اور اچھی پروڈکشن تھی۔
 

شعیب خالق

محفلین
اگر وہی ڈرامہ ہے جس میں بلوچستان کے مناظر ہیں‌ تو واقعی لاجواب ہے
جس میں‌ پہلی دفعہ میں نے گوادر ٹی وی پر دیکھا تھا ، اور سب سے بہترین نصرت فتح علی خان کا گا نا مجھے لگا
 

مغزل

محفلین
آج کل کہاں ہیں یہ عاشر صاحب
کیا بس ایک ہی ڈرامے سے دل بھر گیا ان کا

پہلے تو معافی کا خواستگار ہوں بہت دیر ہوگئی ۔۔
بہر حال۔۔
عاشر عظیم اینٹی نارکوٹکس فورس سے وابستہ ہیں۔
اور یہ ڈرامہ بھی انہوں نے ادارے کے تعاون سے بنایا تھا
کرتے کیا ہیں۔۔ اچھا سوال ہے۔۔۔ بھئی نوکری کرتے ہیں۔
اور ان دنوں ایک فلم پر کام کر رہے ہیں۔ جو جلد ہی آپ سبھی احباب ملاحظہ کر سکیں گے۔
 

زین

لائبریرین
اگر وہی ڈرامہ ہے جس میں بلوچستان کے مناظر ہیں‌ تو واقعی لاجواب ہے
جس میں‌ پہلی دفعہ میں نے گوادر ٹی وی پر دیکھا تھا ، اور سب سے بہترین نصرت فتح علی خان کا گا نا مجھے لگا

دھواں نام کا ایک ڈرامہ میں‌نے صرف ایک سین صرف دیکھا تھا ۔ اس میں‌ہمارے محلے کا ایک آدمی دکھایا گیا ۔

:grin:
 

arifkarim

معطل
دھواں ڈرامہ اس زمانے میں بنایا گیا جب پاکستانی ڈرامے اپنے عروج پر تھے۔ آجکل دوسری قوموں کی نقالی عروج پر ہے!
اسکا مشہور گانا’’کسے دا یار نہ بچھڑے‘‘ کو کون بھلا سکتا ہے!
 

غازی عثمان

محفلین
آج کل کہاں ہیں یہ عاشر صاحب
کیا بس ایک ہی ڈرامے سے دل بھر گیا ان کا

عاشر عظیم اے این ایف میں ہوتے ہیں کراچی پورٹ پر ،، وہ ایک اچھی شہرت کے حامل آفیسر ہیں ،، میں کراچی میں کسٹم ہاؤس کہ پاس ہی کام کرتا تھا ۔۔ ہمارے باس کے دوست ہیں عاشر عظیم۔
 
Top