"دھوکے"

ویسے میری امی سے جوتا تو تیمور نے بھی کھایا ہے۔۔ ہی ہی ہی۔۔ یہ اور بات کہ وہ اوریجنلی تھا میرے لیے :rollingonthefloor:
ہاہاہا۔تیمور بھائی سے پوچھیں کہ ٹیسٹ کیسا تھا جوتے کا:):)
یہ بات بتانے کی کوئی ضرورت تو نہیں تھی کہ یہ تو ایک کھلا راز ہے:rolleyes:
 

الف عین

لائبریرین
زبردست۔ یہ مزید توثیق کرتا ہے کہ الفاظ کے درمیان سپیس کتنی ٰ ٰضروری ہے، ورنہ وہی دلبرداشتہ اور دلبر داشتہ والا حساب ہو جائے گا
 
عقل بڑھ جاتی ہے دھوکے کھانے سے انسان کی
جب کبھی موقع ملے، بھرپور دھو کے کھائیئے
فلسفہ گہرا ہے اس کا عقل کی یہ بات ہے
سیب ہو، امرود یا انگور دھو کے کھائیئے
کیا بات ہے جناب۔ بہت خوب کہا۔
ایسے اشعار بہت جلد زبان زد عام ہوجاتے ہیں۔
 
ادھر ایک اور تاگے میں بات چل رہی ہے، ہمارے یار تو ایک ایک پر چیں بہ جبیں ہو رہے ہیں۔ آپ دو دو لے آئے۔ اگر یار ہاتھ ’’دھو‘‘ کے ادھر آ نکلے تو، آم، امردو، انگور اور الف کی ساری پٹی کو دھو ڈالیں گے۔
ہا ہا خوب کہا آسی بھائی، مجھے ایک ء پہ شک تھا یہاں تو ء بھی یا بھی اور پھر ء۔
 

یوسف-2

محفلین
عقل بڑھ جاتی ہے دھوکے کھانے سے انسان کی
جب کبھی موقع ملے، بھرپور دھو کے کھائیئے
فلسفہ گہرا ہے اس کا عقل کی یہ بات ہے
سیب ہو، امرود یا انگور دھو کے کھائیئے
بہت اعلیٰ امجد بھائی! کیا خوبصورت ترکیب استعمال کی ہے۔ دھو۔کے۔کھائیے :) اب تو آپ مجھے کچھ کچھ شاعر جیسے دکھنے لگے ہیں۔:p اللہ کرے ِ دھو۔کے اور زیادہ کھائیے۔ :D
 
بہت اعلیٰ امجد بھائی! کیا خوبصورت ترکیب استعمال کی ہے۔ دھو۔کے۔کھائیے :) اب تو آپ مجھے کچھ کچھ شاعر جیسے دکھنے لگے ہیں۔:p اللہ کرے ِ دھو۔کے اور زیادہ کھائیے۔ :D
تعریف کے لئے شکریہ یوسف بھیا!

کچھ کچھ شاعر دکھنے لگا ہوں؟ کیا مطلب؟ اس سے پہلے میں فورم پر "چنا چاٹ" بیچ رہا تھا کیا :angry:
 
Top