دہري شہريت کيس، پي پي کے رکن اسمبلي زاہد اقبال کي رکنيت معطل

اسلام آباد… سپريم کورٹ نے دہري شہريت کيس ميں حکمران جماعت پيپلز پارٹي کے تيسرے رکن پارليمنٹ زاہد اقبال کي رکنيت معطل کردي ہے? چيف جسٹس افتخار محمد چودھري کي سربراہي ميں تين رکني بنچ نے پارليمنٹرينز کي دہري شہريت کيس کي سماعت کي،اس کيس ميں عدالت نے پيپلز پارٹي کي ايم اين ا ے فرح ناز اصفہاني اور سينيٹر رحمان ملک کي رکنيت کو دوہري شہريت ہونے کے الزام پر معطل کررکھي ہے ، آج ساہي وال سے پيپلز پارٹي کے ايم اين اے زاہد اقبال کے وکيل نے کہا کہ وہ اپنے موکل پر لگنے والے الزامات کا دفاع کريں گے، انکي شہريت چيلنج کرنے والے وکيل نے کہاکہ عدالت نے زاہد اقبال کا پاسپورٹ مانگا جس پر عمل نہيں ہوا، چيف جسٹس نے کہاکہ زاہد اقبال کي طرف سے عدالتي حکم کي پيروي نہيں کي جارہي ، اس لئے انکي رکنيت معطل کي جارہي ہے، مسلم ليگ نون کے ايم پي اے جميل اعوان نے دہري شہريت کا اعتراف کيا ليکن اس معاملے ميں عدالتي اختيار سماعت پر بھي اعتراض کيا، ايم پي اے طارق الوانہ نے دہري شہريت کے الزام کي ترديد کرتے ہوئے مزيد مہلت کي استدعا کردي، عدالت کو بتاياگيا کہ ارکان اسمبلي فرحت محمود خان، ناديہ گبول، اشرف چوہان، وسيم قادر اور نديم خان کو نوٹسز کي تعميل نہيں ہوسکي ہے ،اس پر عدالت نے انہيں پھر نوٹسز جاري کرنے کا حکم ديتے ہوئے سماعت 2 جولائي تک ملتوي کردي
یہاں
 
ویسے تو عدلیہ کا یہ قدم قابلِ ستائش ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ رکنیت کے بجائے ان کی پاکستانی شہریت ختم ہونی چاہیے ۔
ورنہ کنواں پاک کیسے ہو گا ؟؟؟ :)
 
یوسف-2

محفلین

سر جی! اب ایسا ظلم بھی نہ کریں۔ :eek: دہری شہریت بذات خود کوئی جرم نہیں ہے۔ الا یہ کہ بندہ اپنے ملک کے مفاد کے خلاف کوئی کام کرے۔ صرف سرکاری مناصب کے لئے نااہلیت ہی کافی ہے۔
 
ناں بھائی ۔ دوہری شخصیت جرم نہیں ،
لیکن اسے چھپا کر سرکاری منصب حاصل کرنا ؟؟ چہ معنی ؟
لو یو:flag:
 
یوسف-2

محفلین
ناں بھائی ۔ دوہری شخصیت جرم نہیں ،
لیکن اسے چھپا کر سرکاری منصب حاصل کرنا ؟؟ چہ معنی ؟
لو یو:flag:
دہری شہریت چھپانا تو یقیناً جرم ہے۔اور ایسے لوگوں کا سرکاری مناصب حاصل کرنا بھی جرم ہے۔ ایسے مجرموں کے خلاف تو ضرور کاروائی ہونی چاہئے، جس میں ان کی پاکستانی شہریت کی معطلی بھی شامل ہوسکتی ہے۔۔۔ لیکن میں عام دہری شہریت کے حامل لوگوں کی بات کر رہا تھا، جنہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ان کی پاکستانی شہریت، صرف دہری شہریت کی وجہ سے ختم نہیں کی جاسکتی
 
عام لوکاں دی گل تے مے وی نئی کیتی پائی :D
 
بلکہ جیسے حالات ہیں اس حساب سے تو گورنمنٹ کا فرض بنتا ہے کہ
جس عام شہری کی دُہری شہریت نہیں ہے اسے سزا دے۔:idontknow:
 
Top