دہری شہریت معاملہ؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا مستعفی

جاسم محمد

محفلین
دہری شہریت پر اتنی سختیاں کیوں؟
کوئی سختی نہیں ہے۔ پاکستانی آئین و قانون کے تحت مختلف وزارتوں کے مشیران دہری شہریت رکھ سکتے ہیں۔

عمران خان کو دہری شہریت سے کیا تکلیف رہی ہے جبکہ باہر رہنے والوں میں اس کے بہت حامی موجود ہیں؟
تکلیف رکن اسمبلی، سینیٹر، وزیر رہتے ہوئے دیگر ممالک کی شہریت رکھنے پر تھی اور ہے جو کہ پاکستانی آئین و قانون کے تحت غیرقانونی ہے۔

دہری شہریت والوں کو کابینہ لیول پر لگانا کیوں ضروری تھا؟ کسی آرگنائزیشن کا ہیڈ بنانے میں کیا مضائقہ تھا؟ کیا وہاں بھی یہ بات آڑے آتی ہے؟
کابینہ لیول پر بھی مشیر کی حیثیت ٹیکنوکریٹ سے زیادہ نہیں ہوتی۔ وہ خود سے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا۔ حتمی فیصلہ لینے کا اختیار بہرحال منتخب وزرا کے پاس ہے۔ کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور انہی کوجواب دہ ہیں۔

اگر ان “وزراء” میں پاکستان کی خدمت کا اتنا جذبہ ہے تو دوسری شہریت چھوڑنے میں کیا مانع ہے؟ خاص طور پر تانیہ ایدریس جن کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی شہریت حاصل نہیں کی بلکہ پیدائشی ہے۔
چونکہ یہ سب مشیران ہیں وزرا نہیں اس لئے وہ آئین و قانون کے تحت دہری شہریت رکھ سکتے ہیں۔ وزیر بننے کیلئے ان کو پہلے الیکشن جیتنا پڑے گا۔ اور یہ تب ہی ممکن ہے جبکہ آپ کے پاس صرف پاکستانی شہریت ہو۔

ان دونوں “وزراء” کے خلاف کچھ الزامات بھی تھے۔ ان کا کیا ہوا؟
غالبا انہی الزامات کی وجہ سے ان مشیران کی چھٹی کروا دی گئی ہے۔
 
Top