دہر پر نور ہے ، ظلمات نے منہ موڑ لیا

قمرآسی

محفلین
دہر پر نور ہے ، ظلمات نے منہ موڑ لیا
آپ کے آنے سے حالات نے منہ موڑ لیا
صلی اللہ علیہ وسلم
مل رہی ہے مجھے ہر گام مسرت دائم
ان سے الفت ہوئی صدمات نے منہ موڑ لیا
صلی اللہ علیہ وسلم
سنتے ہی آیہ ء فرقان وہ لائے ایماں
یوں ابوالحفص کے جذبات نے منہ موڑ لیا
صلی اللہ علیہ وسلم
ذکرِ احمد سے ہوئی دور بلائیں ساری
نعت سرکار سے آفات نے منہ موڑ لیا
صلی اللہ علیہ وسلم
نور چمکا جو زمانے میں حبیبِ رب کا
چھٹ گیا ظلم ، سیہ رات نے منہ موڑ لیا

صلی اللہ علیہ وسلم
کون محشر میں بچائے گا قمر ؔسے بد کو
دیکھ اعمال جو اس ذات نے منہ موڑ لیا
‫#‏محمدقمرشہزادآسیؔ‬
 
Top