دہشت گردی کا خدشہ،پنجاب بھر میں جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

دہشت گردی کا خدشہ،پنجاب بھر میں جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

26 اپریل 2016 (11:10)
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے اقدامات جاری کردیئے جس کے بعدپنجاب بھر میں جیلوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس ،دنیا نیوز کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت دیگر مقامات میں پاک فوج اور رینجرز کے جاری آپریشن کے بعد دہشت گرد قبائلی علاقوں کا رخ کرنے کی بجائے بھیس بدل کر پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ پنجاب کی جیلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہٰذا صوبائی حکومت اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے۔
انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات کی روشنی میں صوبائی محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کی تمام جیلوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایات کی گئی ہیں کہ بین الصوبائی سرحدوں کو سیل کرکے زمینی او ر فضائی پٹرولنگ بڑھائی جائے، کسی بھی شخص یا گاڑی کو جانچ پڑتال کے بغیر پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
لاہور میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدراشرف نے دونوں جیلوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ ڈویڑنل ایس پی کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ جیلوں کا خود دورہ کریں اور سکیورٹی کے حوالے سے موثر اقدامات کریں، اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل لاہور کے ارد گرد گشت کریں اور مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/26-Apr-2016/371244
 
طالبان دہشتگردوں کےتمام اقدامات اسلام ،امت مسلمہ ، پاکستان اور اسلامی تعلیمات کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ ان کے ہر عمل کا نتیجہ اسلام، امت مسلمہ اور پاکستان کا نقصان ہے۔ ان کا وجود پاکستان کی بقا و سالمیت، اسلام کے تشخص اور اسلامی تہذیب و تمدن کی شناخت کے لئے ایک کھلا خطرہ ہے۔
دہشت گردی و انتہاء پسندی، انسانیت کا قتل عام، خود کش حملے، ریاستی اداروں کے خلاف حملے، جیلوں کو توڑ کر مجرموں اور قاتلوں کو آزاد کرانا اور مسلم ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد پر مبنی افکار و نظریات کے حامل لوگوں کا چھوٹا سا اقلیتی گروہ ہے جس کا اسلام کی حقیقی فکر سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اسلام کو بدنام کرنے اور اس کے تابناک چہرے کو داغدار کرنے کی گہری سازش کا حصہ ہے۔

طالبان پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے داعی ہیں مگر اس مقصد کے حصول کے لئے وہ تمام کام برملا کر رہے ہیں جو قران و حدیث ،سنت نبوی اور اسلامی شرعیہ کے خلاف ہیں، لہذا ان کا اسلامی نظام نافذ کرنے کا دعوی انتہائی مشکوک اور ناقابل اعتبار ہے۔ کسی پاکستانی اور مسلمان کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین اسلام کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔
 
Top