دہشت گردی کو روکیئے !!

قصوروار سمجھے گی دنیا تجھے
اب اتنا زیادہ صفائی نہ دے :d
یہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف اظہار بیزاری ہے جو لوگوں کو مساجد میں مارتے ہیں، ہسپتالوں میں شہید کرتے ہیں، مزدوروں کو نہیں چھوڑتے۔
اس کیمپیئن کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے جنہوں نے بھی سلسلہ شروع کیا ہے اچھا سلسلہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے جو قاتلان کی حمایت کرتے ہیں وہ بھی یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ ہم نہیں۔
 
اے رب ہدایت دے ہم کو
انس۔۔ان بنیں حیوان نہیں
"وہ" جو رح۔مت بن کر آئے
ان کی امت کی شان نہیں
قتل و غارت بم ب۔۔ن پھٹنا
یہ وحشت ہے ایمان نہیں
 

مغزل

محفلین
ایسی ضد کا کیا ٹھکانہ ایسی ہٹ کا کیا علاج
میں ہوا ’’ کافر‘‘ تو وہ کافر ’’ مسلماں ‘‘ ہوگیا
 

خرم

محفلین
مغل بھیا کسی طرح‌کسی حیلے سے ہی سہی تھوڑا تھوڑا راہ پر تو آئے۔ میں جانتا ہوں کہ ان کا بیان شائد ان معنوں‌میں نہیں جیسا ہم آپ کہتے ہیں لیکن چلیں کسی ایک بات پر تو اختلاف کیا انہوں نے۔
 
Top