فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
جون 20 2018 کو مہاجرين کے عالمی دن کے موقع پر امريکی وزير خارجہ نے جو بيان ديا تھا وہ پيش ہے
"سال 1975 سے اب تک امريکہ نے مستقل بنيادوں پر 3۔3 ملين پناہ گزينوں کو رہائش کی سہوليات فراہم کی ہيں اور يہ تعداد دنيا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے ميں کہيں زيادہ ہے۔
امريکہ اپنی عوام کی حفاظت اور سيکورٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے انتہائ ضرورت مند مہاجرين کی بحالی کو فوقيت ديتا رہے گا۔ امريکہ مہاجرين سميت انسانی بنيادوں پر امداد فراہم کرنے کے معاملے ميں دنيا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے ميں سب سے زيادہ وسائل فراہم کرتا ہے"۔
United States Commemorates World Refugee Day
حاليہ تجزيے کے مطابق شام سے ہمسايہ ممالک تک سفر کرنے والے پناہ گزينوں کی تعداد 4 ملين سے تجاوز کر گئ ہے جس کے بعد يو اين ہائ کمشنر فار ريفيوجز کے ادارے کے مطابق گزشتہ 25 برسوں کے دوران دنيا بھر ميں يہ پناہ گزينوں کے حوالے سے سب سے بڑا بحران بن چکا ہے۔
جو رائے دہندگان امريکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امداد اور تعاون پر انگلياں اٹھا رہے ہيں انھيں چاہيے کہ اس ضمن ميں حقائق اور اعداد وشمار کا بغور جائزہ ليں، بجائے اس کے کہ اپنے مخصوص سياسی نظريات کی تسکين کے ليے طرح طرح کی جھوٹی کہانياں گھڑی جائيں اور واقعات کے اصل ذمہ دار پر سے توجہ ہٹا لی جائے۔
امريکہ کے سخت ترين ناقد کو بھی اس حقيقت کو سمجھ لينا چاہيے کہ امريکی حکومت کی جانب سے جو امداد مہيا کی جا رہی ہے اس کا محور اور مقصد يہ ہے کہ شام کے ان لوگوں تک زندگی کی بنیادی ضروريات پہنچائ جائيں جو ايک آمر کی حکومت ميں اس کے ظلم کا شکار ہيں۔
اس ضمن ميں کچھ اعداد وشمار
Crisis in Syria | U.S. Agency for International Development
اور ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ اس تنازعے کے آعاز سے اب تک امريکہ دس ہزار سے زائد شامی مہاجرين کو پناہ دے چکا ہے۔
U.S. Reaches Goal of Admitting 10,000 Syrian Refugees. Here’s Where They Went.
علاوہ ازيں اس تنازعے کے دوران امريکہ کی جانب سے شامی عوام کی بحالی اور مدد کے ليے جو 8 بلین ڈالرز کی خطير امداد فراہم کی گئ ہے اس ميں سے قريب 1۔2 بلين خطے کے ديگر ممالک ميں مہاجرين کی بہبود کے ليے مختص کيے گئے ہيں جن ميں مصر، عراق، لبنان، ترکی اور جارڈن کے ممالک شامل ہيں۔ اس امداد کے توسط سے مہاجرين کو خوراک، طبی امداد اور رہائش کی بنيادی سہوليات فراہم کی جاتی ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ