تعارف دیر آئے درست آئے

ماوراء

محفلین
حسن علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حسن علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حسن، یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا۔ :p

تو پھر آپ نے سوچا کیا تھا اور اب بھی کیا سوچ رہی ہیں اور کیوں‌ سوچ رہی ہیں اور آپ نے یہ سوچا کیسے؟
میں سوچتی نہیں ہوں۔lol

سوچتی نہیں مگر سمجھتی تو ہیں نہ :D
ہاں بالکل، سمجھتی میں سب کچھ ہوں۔
 
حسن علوی

محفلین
زیادہ نہیں بس الجبرے کی یہ مساوات سمجھا دیں۔

( a + b ) کا مربع کس کے برابر ہوگا اور کیوں ہو گا۔
 
ماوراء

محفلین
سوری، میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں ہے۔ کہ میں آپ کو الجبرا سمجھانے بیٹھ جاؤں۔
یہ محب علوی آپ کو ابہت اچھی طرح سمجھا سکتے ہیں۔ :lol:
 
ماوراء نے کہا:
سوری، میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں ہے۔ کہ میں آپ کو الجبرا سمجھانے بیٹھ جاؤں۔
یہ محب علوی آپ کو ابہت اچھی طرح سمجھا سکتے ہیں۔ :lol:

کیا بے نیازی ہے کہ میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں ہے ۔ ہاں جی نت نئی ڈشز بنانے اور ان کی ترکیبیں ڈھونڈنے سے فرصت ملے تو وقت ہو نہ ۔ صاف کہو نہ کہ الجبرا میرے بس کا روگ نہیں

حسن میں سمجھا دیتا ہوں تمہیں فکر نہ کرو۔

a+b کا مربع برابر ہوتا ہے a2+ b2 + 2ab

اور ماورا کے کہنے پر نہ جانا وہ کہتی یہی ہے کہ مجھے سب آتا ہے مگر سب آتا نہیں ہے اسے۔ :lol:
 
سارہ خان

محفلین
یہ مربع کیا ہوتا ہے ۔۔۔ :roll:
مجھے اس الجبرا میں کوئی گڑبڑ لگ رہی ہے ۔۔
لیکن پہلے مربع کے معنی پتا چلیں تو پھر ہی کچھ بولوں ۔۔ :p
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
اگر کسی عدد کو اسی عدد سے ضرب دیں تو جواب کو اس عدد کا مربع کہیں گے۔ مثلاً 5×5=25تو یہ 25 پانچ کا مربع ھوا۔ :)
 
ماشاء اللہ! کیا خوب علمی انداز سے خوش آمدید کہا جارہا ہے۔۔۔
ہماری طرف سے بھی
پر خلوص محبت کے ساتھ خوش آمدید
 
سارہ خان نے کہا:
یہ مربع کیا ہوتا ہے ۔۔۔ :roll:
مجھے اس الجبرا میں کوئی گڑبڑ لگ رہی ہے ۔۔
لیکن پہلے مربع کے معنی پتا چلیں تو پھر ہی کچھ بولوں ۔۔ :p

چلا گیا پتہ مربع کا ، ویسے یہ وہ والا مربع نہیں ہے یہ زمین اور جھگڑے والا مربع ہے۔

شکر کرو ابھی حسن نے ذوالفقل اور قائمتہ الزاویہ پر سوال نہیں پوچھنے شروع کر دیے۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
کیا بے نیازی ہے کہ میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں ہے ۔ ہاں جی نت نئی ڈشز بنانے اور ان کی ترکیبیں ڈھونڈنے سے فرصت ملے تو وقت ہو نہ ۔ صاف کہو نہ کہ الجبرا میرے بس کا روگ نہیں
حسن علوی صاحب، میں آپ سے صاف کہتی ہوں کہ الجبرا میرے بس کا روگ نہیں۔ :)

اور ماورا کے کہنے پر نہ جانا وہ کہتی یہی ہے کہ مجھے سب آتا ہے مگر سب آتا نہیں ہے اسے۔ :lol:
273_sarcastic_1.gif
میں نے تو کسی کو نہیں کہا کہ مجھے سب آتا ہے۔ میں تو آج تک یہی رونا روتی آئی ہوں کہ مجھے کچھ آتا ہی نہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
اگر کسی عدد کو اسی عدد سے ضرب دیں تو جواب کو اس عدد کا مربع کہیں گے۔ مثلاً 5×5=25تو یہ 25 پانچ کا مربع ھوا۔ :)
اچھا تو سکوائر کو مربع کہتے ہیں ۔۔۔ پھر تو یہ الجبرا ٹھیک جا رہی ہے اس میں کوئی گڑبڑ نہیں ۔۔ :) ۔۔۔۔ شکریہ ڈاکٹر بھائی بتانے کا ۔۔۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
محب علوی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
یہ مربع کیا ہوتا ہے ۔۔۔ :roll:
مجھے اس الجبرا میں کوئی گڑبڑ لگ رہی ہے ۔۔
لیکن پہلے مربع کے معنی پتا چلیں تو پھر ہی کچھ بولوں ۔۔ :p

چلا گیا پتہ مربع کا ، ویسے یہ وہ والا مربع نہیں ہے یہ زمین اور جھگڑے والا مربع ہے۔

شکر کرو ابھی حسن نے ذوالفقل اور قائمتہ الزاویہ پر سوال نہیں پوچھنے شروع کر دیے۔
جی پتا چل گیا ۔۔ آپ کا شکریہ کہ ہماری معلومات میں اضافہ کیا ۔۔۔ ویسے آم یا سیب کا مربع تو میں بھی نہیں سمجھی تھی ۔۔ :p
اور مجھے شکر کرنے کیا ضرورت ہے ۔۔ آپ ہیں نہ جواب دینے کے لئے ۔۔۔ مجھ سے تھوڑی پوچھے جا رہے ہیں ۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی ہمیں تو کھانے والے مربعے سے رغبت ہے، دوسرے کے متعلق جان کر کیا کریں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اصل میں‌ یہ چیز کیک پر بطور ٹاپنگ استعمال ہوتی ہے۔ یعنی کیک کی کریم پر گاڑھا سا مربا نما یہ چیز لگا دی جاتی ہے۔ کل خریدا تھا، ابھی ٹیسٹ کر رہا ہوں۔ ویسے بھی جب بھی کیک ملتا ہے تو میں صرف یہی حصہ کھاتا ہوں، کریم اور کیک چھوڑ‌دیتا ہوں
 
Top