دیر:فائرنگ سے ایم پی اے کے بھائی،دو اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

دیر:فائرنگ سے ایم پی اے کے بھائی،دو اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق
29 جولائی 2014 (11:14)
لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک ) عیدالفطر کے موقع پر لوئردیرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممبر صوبائی اسمبلی بخت بیدار خان کے بھائی اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقے چک درہ میں نامعلوم افراد نے چاندرات کو ایم پی اے بخت بیدار خان کے حجرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بخت بیدارخان کے بھائی اسحاق ، دوپولیس اہلکار اور تین مہمان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ حملے کے وقت قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا ہ کے سیکرٹری بخت بیدارخان گھر پر موجود نہیں تھے۔
http://dailypakistan.com.pk/dir/29-Jul-2014/127724
 
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیں .غیر ملکی جہادیوں اور دوسرے دہشت گردوں کی وزیرستان میں مسلسل موجودگی اوران کی پاکستان اور دوسرے ممالک میں دہشت گردانہ سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی کےلئے بہت بڑا خطرہ بن گئی تھی۔
ملک میں ہونیوالے 80 فیصد خود کش حملوں کے تانے بانے اسی قبائلی علاقے سے ملتے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی مقامی لوگوں کی مدد سے دہشت گردی کر رہے ہیں.یہ لوگ اپنی تخریبی کاروائیوں سے پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں، وہ پاکستان کی اقتصادیت ، سیکورٹی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ ہیں ،جس کی ان لوگوں کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔خودکش حملے اور دہشتگردی اسلام میں حرام ہے۔ایک بے گناہ کا قتل تمام انسانیت کا قتل تصور ہوتا ہے۔
دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد ملک میں امن کا دور دورہ ہوگا اور خوشحالی و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو پہنچیں گے۔

……………………………………………………………………..

پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top