دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو (عندلیب شادانی)

واہ جی واہ کیا کہنے بہت خوب۔
لگ بھگ 9 سال پہلے ہمارے اردو کے استاد جو کالج کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں کو آنے میں تھوڑی دیر ہوئی۔ یہ واحد استاد رہے جن کے نہ آنے پہ طلبا مغموم ہوجاتے تھے۔ کچھ دیر بعد استاد محترم جب کلاس میں داخل ہوئے اور طلبا کے تاثرات کے دیکھتے ہوئے انہوں نے فرمایا
دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو
آج یہ پورا کلام پڑھنا نصیب ہوا۔ بہت خوب۔ نین بھائی شکریہ شریک محفل کرنے کا۔​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

محبتیں آپ کی جماعتی بھائی۔۔۔ نوازش
 
کاشفی

محفلین
غزل
(عندلیب شادانی)
دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو

جاسمن

لائبریرین
شفق دھنک مہتاب گھٹائیں تارے نغمے بجلی پھول
اس دامن میں کیا کیا کچھ ہے دامن ہاتھ میں آئے تو
بہت خوب!
خوبصووووورت غزل۔
مندرجہ بالا شعر کبھی اپنی ڈائری میں لکھا تھا۔باقی غزل پہلی بار پڑھی ہے۔
 
ایسا ایک گیت بھی تو تھا ناا۔۔ ۔کمار سانو کی آواز میں شاید۔۔۔۔
بہت نوازش
 
دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو

شفق دھنک مہتاب گھٹائیں تارے نغمے بجلی پھول
اس دامن میں کیا کیا کچھ ہے دامن ہاتھ میں آئے تو

چاہت کے بدلے میں ہم تو بیچ د یں اپنی مرضی تک
کوئی ملے تو دل کا گاہک کوئی ہمیں اپنائے تو

سنی سنائی بات نہیں یہ اپنے اوپر بیتی ہے
پھول نکلتے ہیں شعلوں سے چاہت آگ لگائے تو

جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہے
اچھا میرا خوابِ جوانی تھوڑا سا دہرائے تو

نادانی اور مجبوری میں یارو کچھ تو فرق کرو
اک بےبس انسان کرے کیا ٹوٹ کے دل آجائے تو​
خوب صورت۔ شریک محفل کرنے پر شکریہ قبول فرمائیے
 
Top