عبدالقدیر 786
محفلین
یہ پُرانے لوگوں کی باتیں ہیں آج کل کے لوگوں میں شعور آرہا ہے ۔ ویسے ہم لوگوں کو بھی چاھئیے کہ اگر کوئی ایسی بات کرے تو اُسے پیار سےسمجھادیا جائے کہ یہ سب فضول باتیں ہیں۔ایساسوچنا انتہائی غلط ہے اور اس طرح کے کام کسی کی شدید دل آزاری کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
ہر شخص کا اپنا نصیب ہوتا ہے۔ کسی کا سایہ پڑنے سے کسی کا نصیب نہیں بدل جاتا۔
یہ سب وسوسے شیطان اور اُس کے چیلے لوگوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے انسان کو چاہیے کہ روزانہ صبح شام سورۃ الفلک اور سورۃ الناس پڑھے۔ تاکہ انسان خود کو اللہ کی پناہ میں دے کر شیاطین کے شر سے بچ سکے۔