مبارکباد دیس میں نکلا ہوگا چاند

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم


پردیس میں رہنے والوں کے لئے عید پر ایک نظم

ایک اُمید ہے لوٹو گے ایک دن تم لوگ
اک اسی آس پہ خود کو سنبھال رکھا ہے
کوئی غم آئے اسے دل پہ روک لیتے ہیں
پر کسی طور بھی ہم خود کو
بکھرنے نہیں دیتے
ہماری چوکھٹوں پہ دیکھتے ہو دیپ جو تم
یہ انتظار ہے چراغ نہیں
اور ان میں حسرتوں کا ایندھن ہے
جو شام و سحر
ہمارے ساتھ جلا کرتا ہے
کچھ نہیں چاہیے گاڑی نہ کوئی بنگلہ ہمیں
تم نے جو خواب دکھائے تھے ہمیں جاتے ہوئے
کہ تمہارے کسی پردیس چلے جانے سے
گھر کا آنگن حسین خوشیوں سے مہک جائے گا
ٹھیک ہی کہتے تھے تم
تم نے ڈالر و ریال ہی انتے بھیجے کہ
جو بھی چاہیں خرید لیتے ہیں
جو بھی چاہیں خرید سکتے ہیں
آکہ دیکھو تو سبھی کچھ ہے ہمارے گھر میں
ہر نئے ڈھنگ کا الیکٹرونکس
ہر نئے رنگ کی آسائشیں ہیں
گاڑیاں ، زیورات ، بینک بیلنس
کونسی چیز دستیاب نہیں؟
جانِ من تم جو میرے پاس نہیں
سانپ بن کر یہ ہمیں روز ڈسا کرتی ہیں
تم نہیں تو چاند رات کو بھی
گھر میں ویرانیاں ہی رقص کیا کرتی ہیں
(نامعلوم )
55.gif
 

ظفری

لائبریرین
نایاب بھائی ۔۔۔۔ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ " نامعلوم " میرا ہی تخلص ہے ۔ ;)
مذاق برطرف ۔۔۔۔ ایک اور اعلی انتخاب ۔۔۔ بس دل اداس ہوگیا ۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ۔۔۔ ۔ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ " نامعلوم " میرا ہی تخلص ہے ۔ ;)
مذاق برطرف ۔۔۔ ۔ ایک اور اعلی انتخاب ۔۔۔ بس دل اداس ہوگیا ۔
ظفری بھائی بلاشبہ خوبصورت شاعری سے واقفیت آپکی وساطت سے ہی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔
سو آپ کے ہی نام لگا دیتے ہیں یہ خوبصورت اداس سی نظم ۔۔۔۔۔۔۔
دل کوئی تھوڑا سا اداس ہے بھلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے بیزارکن بوریت سے بھرپور رات ہوتی ہے چاند رات ۔۔۔۔ اور دن ہوتا ہے عید کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاش کہ بہل جائے کسی طور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس یہی کوشش
۔۔
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
دیار غیر میں بسنے والے تمام ساتھیوں کو عید کی بہت بہت مبارک ۔ رب کریم آپ سب کو بے پناہ خوشیوں ، سعادتوں ، نعمتوں سے نوازے اور آسانیاں پیدا کرے (آمین ثم آمین)
بے شک ہماری آنکھیں آپ کو نہیں دیکھ سکتی مگر آپ ہر وقت ہمارے دلوں اور دعاوں میں ہیں
اللہ کریم ہمیشہ خوش رکھے (آمین ثم آمین )
 

عمراعظم

محفلین
مجھے بالکل بھی اداسی نہیں ہوئی۔ جہاں رہتا ہوں، وہ بھی تو میرا ہی ملک ہے نا :)
یہ آپکی خوش قسمتی ہے کہ جہاں آپ مقیم ہیں وہاں کے ماحول اور معاشرے نے آپ کو یہ احساس دلایا ہو کہ آپ اُسی کا حصہ ہیں۔البتہ جہاں نایاب بھائی اور میں مقیم ہیں وہاں تیس سال سے قیام پزیر باہر سے آنے والے لوگوں کو مقامی قوانین اور لوگ اپنا حصہ نہیں سمجھتے۔بلکہ عموما" تیسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
مجھے بالکل بھی اداسی نہیں ہوئی۔ جہاں رہتا ہوں، وہ بھی تو میرا ہی ملک ہے نا :)
قیصرانی بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ یقین مانیں کل تو جدھر بھی نکلو ۔۔۔
ہر طرف چھائی ویرانی و سناٹا " فلم شعلے " کا ڈائیلاگ دوہراتا محسوس ہوا ۔
اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

سید ذیشان

محفلین
بہت عمدہ شیئرنگ نایاب بھائی۔ اور عید کا دن مبارک ہو :)

نایاب بھائی ۔۔۔ ۔ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ " نامعلوم " میرا ہی تخلص ہے ۔ ;)
مذاق برطرف ۔۔۔ ۔ ایک اور اعلی انتخاب ۔۔۔ بس دل اداس ہوگیا ۔

ہمارے ایک استاد غالباً دسویں جماعت میں فری پیریڈ میں آئے، وہ کسی اور کلاس کو انگریزی پڑھاتے تھے۔ وقت گزاری کے لئے ہم میں سے ہر ایک کو کھڑا کر کے پوچھنے لگے کہ آپ کا پسندیدہ انگریزی کا شاعر کون ہے۔ ہمیں انگریزی شاعری کی شدبد نہیں تھی بس کورس کی کتابوں میں جن شعراء کے نام تھے وہی پکارنے لگے۔ زیادہ تر بچوں کا پسندیدہ شاعر شیکسپیئر تھا، چند ایک کا کیٹس، چند کا ولیم بلیک وغیرہ۔ ایک بچے نے اپنی باری آنے پر اٹھ کر کہا Anonymous (نامعلوم)۔ اس پر ساری کلاس ہنس پڑی۔ اگر اس وقت معلوم ہوتا کہ ظفری بھائی کا نام Anonymous ہے تو ہم ہنسنے کی جگہ اپریشیئٹ کرتے۔ :)
 

عمراعظم

محفلین
دیار غیر میں بسنے والے تمام ساتھیوں کو عید کی بہت بہت مبارک ۔ رب کریم آپ سب کو بے پناہ خوشیوں ، سعادتوں ، نعمتوں سے نوازے اور آسانیاں پیدا کرے (آمین ثم آمین)
بے شک ہماری آنکھیں آپ کو نہیں دیکھ سکتی مگر آپ ہر وقت ہمارے دلوں اور دعاوں میں ہیں
اللہ کریم ہمیشہ خوش رکھے (آمین ثم آمین )
بہت شکریہ سید زبیر بھائی۔ دلی عید مبارک قبول فرمائیں۔
 
Top