ظہیر صاحب۔ شاہکارِ رسالت، غلام احمد پرویز صاحب کی لکھی ہوئی ہے۔ اس کتاب میں سے یا غلام احمد پرویز صاحب کی کسی بھی کتاب میں سے کوئی بھی متن درکار ہو تو بتائیے گا۔ تصویری مواد فراہم کر سکتا ہوں۔
شکریہ سخنور میرے پاس تقریبا تمام برقی کتب موجود ہیں ۔
مجھے متذکرہ کتب سے متن کی ضرورت درکار ہوگی۔ جب بھی ایسی ضرورت درپیش ہو کیا میں آپ دونوں میں سے کسی کی مدد لے سکتا ہوں؟ ذاتی پیغام بھیج دیا کروںگا۔
میں درج ذیل تین کتب پر کام کر رہا ہوں مکمل ہوتے ہی پیش کر دوں گا۔
2۔۔ سیدہ عائشہ کی شادی کے وقت عمر ایک تحقیقی جائزہ (حبیب الرحمن کاندھلوی(
بھائی طالوت۔ متذکرہ بالا کتاب کا مجھے انتظار ہے۔
میں جس کتاب کی یونیکوڈائزنگ پر کام کر رہا ہوں اس میں بالا "تحقیقی جائزہ" کا جواب دیا گیا ہے۔ میں نے اپنا کام تقریباَ مکمل کر لیا ہے۔ لیکن آپ کی طرف سے انتظار ہے تاکہ کاندھلوی صاحب کے جائزے کا آن لائن حوالہ دیا جا سکے۔
اردو کی ترویج اس قدر ضروری نہیں جتنا کہ انکار حدیثکے علمبرداروں سے اسلام کی بنیادوں کو ڈھانے سے بچانے کی ضرورت ہے۔۔! اگر پرویز صاحب کی فکر سے تعلق رکھنے والے چند احباب محفل پر موجود ہیںتو وہ ذاتی سطح پر جو چاہے کریں، کم سے کم محفل کی سطح پر سپورٹ تو نہ کیا جائے!
جہاں تک محفل پر میرا تجربہ ہے ، میرے خیال سے یہ "سپورٹ" نہیں بلکہ یہاں قوانین میں واضح کیا گیا ہے کہ محفل کا کوئی "مذہب" نہیں ہے۔ لہذا اس قانون کی رو سے فکرِ پرویزی یا افکارِ غامدی کی یونیکوڈائزنگ کوئی معیوب بات سمجھی نہیں جانی چاہئے۔
ویسے بھی اس کی ضرورت رہے گی۔
کیونکہ جو جوابی کتب کبھی کتابی شکل سے نکل کر آن لائن آئیں گی ان میں اصل تحریر کا آن لائن حوالہ دینے کے لئے مدد مل جائے گی۔