دیوانِ غالب نسخہ اردو ویب کی سائیٹ

فرخ منظور

لائبریرین
آج ایک سائیٹ دیکھی جس میں پورا دیوانِ غالب نسخہ اردو ویب پڑا ہوا دیکھا - کیا اس سائیٹ پر مواد اردو ویب کی اجازت سے رکھا گیا ہے؟ نبیل یا زیک ضرور بتائیے گا - بہت شکریہ!

سائیٹ کا ربط -
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایم مبین صاحب ہمارے بہت قابل احترام ممبر ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کے سلسلے میں حکومت ہند انہیں اعزاز سے بھی نواز چکی ہے۔ اردو لائبریری پراجیکٹ بھی ان کی تجویز پر ہی شروع کیا گیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
مبین نے اردو ویب نسخہ کئی جگہ ویب پر آن لائن سنتیاب کیا ہے، مجھ کو اور نہ کسی اور کو اس میں کوئی اعتراض نہیں، کیا حرج ہے اگر کہیں اور بھی مل سکے تو!!
 

مغزل

محفلین
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ مبین صاحب اسے علوی کے آہنگ میں تبدیل کردیں۔ اور غزلیں درمیان میں لگا دیں۔؟؟
 

mmubin

محفلین
شکریہ آپ ٓپ نے میرے کام کو سراہا میں نے ءہ کام آپ لوگوں کے تعاون سے ہی انجام دیا ہے۔ علوی نستعلیق میں فایل ڈالی جا سکتی ہے مگر بہت وزنی ہو جاے گے اور کھلنے میں وقت لے گی یا دشواری ہیدا کرے گی ایم مبین
 

الف عین

لائبریرین
مبین۔ علوی نستعلیق کو امبیڈ کریں تو زیدہ ثقیل ہو گی فائل۔۔ آپ تو محض علوی نستعلیق میں کر دیں اور ڈاؤن لوڈ لنک دے دیں۔ اب تو میرے خیال میں اردو والوں میں بیشتر کے پاس علوی کی فائل ہو گی کہ بہت سی ویب سائٹس اس کو اپنا چکی ہیں۔ شاید آپ کو خبر نہیں ملی کہ علوی نستعلیق فانٹ انقلاب لا چکا ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
شاید سارا نسخہ ایک ہی پیج میں ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ ہونے میں دیر لے رہا ہے۔ اس طرح اگر علوی نستعلیق کو اپلائی کیا تو ایرر آ جائے گا۔ اسے مختلف حصوں میں بانٹ دیں تو اچھا ہو گا۔
 
Top