دیوانِ غالب ( نسخہ حمیدیہ)

جیہ

لائبریرین
نسخہ حمیدیہ

ایک بات تو لکھنا بھول ہی گئی۔ میں نےای بک نسخہ حمیدیہ ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کے لیے مہیا کردی ہے۔

ربط یہ ہے
 
جیہ

لائبریرین
اجی شمشاد بھائ کیوں کشٹ اٹھا رہے ہیں۔

بقول غالب۔۔۔ جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں
:lol:
 
شمشاد

لائبریرین
تمہاری اطلاع کے لیے ڈونلوڈ کر چکا ہوں، ایم ایس ورڈ کے صرف 202 صفحے بنے ہیں، وہی دیکھ رہا ہوں۔

اور ہاں آج تم نے کھایا کیا تھا؟ مجھے کچھ شک سا ہے :roll:
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ شکریہ کہ میرا دل رکھنے کے لیے فائل اتارلی ورنہ مجھے پتہ ہے غالب کو آپ پسند نہیں کرتے :lol:

اور ہاں شمشاد بھائ خیال رہے کہ

میرا
دل
کمزور

نہیں ہے​
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد بھائ شکریہ کہ میرا دل رکھنے کے لیے فائل اتارلی ورنہ مجھے پتہ ہے غالب کو آپ پسند نہیں کرتے :lol:

اور ہاں شمشاد بھائ خیال رہے کہ

میرا
دل
کمزور

نہیں ہے​

یہ تم سے کس نے کہہ دیا کہ میں غالب کو پسند نہیں کرتا۔

اور یہ تو بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ تمہارا دل کمزور نہیں ہے۔ اور یہ تو مجھے پتہ ہی ہے کہ تم بہت بہادر ہو۔
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
جیہ نے کہا:
شمشاد بھائ شکریہ کہ میرا دل رکھنے کے لیے فائل اتارلی ورنہ مجھے پتہ ہے غالب کو آپ پسند نہیں کرتے :lol:

اور ہاں شمشاد بھائ خیال رہے کہ

میرا
دل
کمزور

نہیں ہے​

غالب تو ہر اردوداں کی پسند ہے۔چاہے سمجھ آئے نہ آئے
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لو جیہ ڈاکٹر صاحب کے الفاظ سے میری تائید بھی ہو گئی۔

بہت شکریہ ڈاکڑ صاحب۔
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ جی واہ، جیہ نے اپنی غیرحاضری کو بالکل درست استعمال کیا ہے۔ شکر ہے کہ غالب کا مزید کوئی دیوان نہیں بچا (یعنی جیہ اب باقاعدہ رہین گی، انشاء اللہ)
 
فرخ منظور

لائبریرین
حضور قیصرانی صاحب ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں - غالب کی بیاض ِغالب باقی ہے اور اس میں کافی کلام ایسا ہے جو کسی اور دیوان میں نہیں -
 
الف عین

لائبریرین
اوریری نظر عرصے سے کالی داس گپتا رضا کی کلیاتِ غالب پر ہے، جس میں سارے نسخے جمع کر دئے گئے ہیں، مگر پہلے یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ ب تک کیا مواد دستیاب ہو چکا ہے، تاکہ اسی میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بیاض بی مل جائے تو ایک مکمل کلیات ہم لوگ بھی یہاں شائع کر سکتے ہیں۔ جیہ اگر آ سکے تو کیا کہنا، ورنہ وارث، فاتح، فرخ (سخنور) اور شمشاد تو ہیں ہی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب!‌ کالی داس گپتا رضا کا دیوانِ غالب میرے پاس بھی ہے - مگر یہ زمانی ترتیب میں ہے - میں دیکھوں گا کہ بیاض ِ غالب کا کلام اس میں ہے یا نہیں اور آپ کو بتاؤں گا -
 
جیہ

لائبریرین
پیٹھ پیچھے کیا برائیاں ہورہی ہیں؟

غالب کی بیاض تو میرے پاس نہیں ہے۔ سنخنور صاحب اب اسے یہاں پیش کرنا آپ کی ذمہ داری ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
اوریری نظر عرصے سے کالی داس گپتا رضا کی کلیاتِ غالب پر ہے، جس میں سارے نسخے جمع کر دئے گئے ہیں، مگر پہلے یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ ب تک کیا مواد دستیاب ہو چکا ہے، تاکہ اسی میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بیاض بی مل جائے تو ایک مکمل کلیات ہم لوگ بھی یہاں شائع کر سکتے ہیں۔ جیہ اگر آ سکے تو کیا کہنا، ورنہ وارث، فاتح، فرخ (سخنور) اور شمشاد تو ہیں ہی۔

السلام علیکم اعجاز صاحب۔

فرخ صاحب نے نقوش کے جس نمبر کے حوالے سے غالب کی بیاض کا ذکر کیا ہے وہ میرے نمبر میرے پاس موجود ہے، انشاءاللہ آج اسے ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ وہ کیا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
جیہ صاحبہ، انتخاب۔ بیاضِ غالب کے عنوان سے نیا دھاگا کھولا تھا اورتین غزلیں جو کہ کسی دیوان میں نہیں ہیں پوسٹ بھی کی تھیں - لیکن کسی نے بھی دلچسپی نہیں‌ ظاہر کی اور نہ ہی بتایا کہ کیا یہ الگ کلام ہے یا نہیں - اس لیے مزید پوسٹ نہیں کی -
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
حضور قیصرانی صاحب ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں - غالب کی بیاض ِغالب باقی ہے اور اس میں کافی کلام ایسا ہے جو کسی اور دیوان میں نہیں -
بیاض غالبؔ متنازعہ ہے، اور جعلی ثابت کی جا چکی ہے، بقول ڈاکٹر کمال احمد صدیقی
 
Top