دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

بہت خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ الحمدللّٰہ ایک چھوٹی سی اردو ویب کمیونیٹی محض چند سال کے عرصہ میں فانٹ ڈویلپمینٹ، ڈیسک ٹاپ، ویب اور اب موبائل ایپس میں بھی خود کفیل ہو چکی ہے۔ اسکا کریڈٹ بلاشبہ اردو محفل پلیٹ فارم کے بانی نبیل زیک ، اسکے کرتا دھرتا ابن سعید اور آزاد و خودمختار ایپ ڈویلپرز رانا ابرارحسین محمد تابش صدیقی اور دیگر انجنیئرز کو جاتا ہے۔ اقبال کے فلسفہ خودی کی اس سے بہتر عملی مثال شائد ہی کہیں اور ملے۔ :)
جزاک اللہ۔ میرا کام تو ان لوگوں کے اور آپ کے کام کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ اور ایک بڑا کام جو اردو محفل پر ہوا ہے وہ کتب کو برقیانے کا ہے، جس میں کافی محفلین نے حصہ لیا ہے جناب الف عین کی نگرانی میں۔
دو اہم ڈویلپرز کو آپ بھول گئے ہیں۔ hackerspk اور اسد بھائی۔ :)
 
زیک

مسافر
بہت خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ الحمدللّٰہ ایک چھوٹی سی اردو ویب کمیونیٹی محض چند سال کے عرصہ میں فانٹ ڈویلپمینٹ، ڈیسک ٹاپ، ویب اور اب موبائل ایپس میں بھی خود کفیل ہو چکی ہے۔ اسکا کریڈٹ بلاشبہ اردو محفل پلیٹ فارم کے بانی نبیل زیک ، اسکے کرتا دھرتا ابن سعید اور آزاد و خودمختار ایپ ڈویلپرز رانا ابرارحسین محمد تابش صدیقی اور دیگر انجنیئرز کو جاتا ہے۔ اقبال کے فلسفہ خودی کی اس سے بہتر عملی مثال شائد ہی کہیں اور ملے۔ :)
باقی تو سب ٹھیک ہے مگر یہ فلسفہ خودی کہاں سے بیچ میں آ گیا؟
 
بڑے عرصہ کے بعد ایپ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کی خصوصیات:
1۔ اینڈرائڈ 4.3 اور جدید فونز کے لئے نوٹو نستعلیق کو مہر نستعلیق سے تبدیل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے نستعلیق سپورٹ اینڈرائڈ 5.0 یا زائد کے لیے تھی۔
2۔ اینڈرائڈ 4.4 اور زائد پر اب شاعری جسٹفائڈ نظر آئے گی اور زوم کے بٹن کی جگہ دو انگلیوں سے pinch zoom اپلائی کر دیا ہے۔

کسی کو بھی اگر کوئی مسئلہ آتاہے تو ضرور آگاہ کیجیے گا۔ جزاک اللہ
 
مسئلے ہی مسئلے ہیں تابش بھائی! ہم اپنے ایپل پر اپنی شدید خواہش کے باوجود انسٹال نہیں کرسکتے۔
میں نے اس کا بھی ایک حل سوچا ہے، مگر اس میں وقت لگے گا۔ ابھی تو بمشکل کچھ وقت نکال کر ایپس کو اپڈیٹ کیا ہے۔
سوچ رہا ہوں کہ ایک ویب ایپ ہی بنا دوں، تاکہ یہ مسئلہ ہی ختم ہو۔ :)
 
عباس اعوان

محفلین

اگر کوئی دوست آئی فون کی ایپ کو اپلوڈ کرنے کے اخراجات اٹھانے پر راضی ہو تو ایپ بنانے کے لیے میں اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
 
اس زبردست آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئی فون والوں کو آگے آنا پڑے گا.
ثناء خوانِ تقدیسِ اَئی فوں کہاں ہیں
 
فرخ منظور

لائبریرین
اگر کوئی دوست آئی فون کی ایپ کو اپلوڈ کرنے کے اخراجات اٹھانے پر راضی ہو تو ایپ بنانے کے لیے میں اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

میں آئی فون تو استعمال نہیں کرتا لیکن معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ اپلوڈ کرنے کے کتنے اخراجات ہوں گے؟ محمد تابش صدیقی بھائی کیا انڈرائیڈ میں بھی اپ لوڈ کرنے کے اخراجات ہوتے ہیں؟
 
اینڈرائڈ میں ڈویلپر اکاؤنٹ 25 ڈالر کا ہے. جبکہ آئی فون میں کسی سقت میں 99 ڈالر کا تھا اب نہیں معلوم.
اینڈرائڈ میں اکاؤنٹ نہ ہو تو صرف اے پی کے فائل سے بھی انسٹال ہو جاتی ہے.
آئی فون میں ایپ سٹور میں لوڈ کرنا ضروری ہے.
پھر ان کا ویریفکیشن پروسس بھی لمبا ہے.
 
عباس اعوان

محفلین
میں آئی فون تو استعمال نہیں کرتا لیکن معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ اپلوڈ کرنے کے کتنے اخراجات ہوں گے؟ محمد تابش صدیقی بھائی کیا انڈرائیڈ میں بھی اپ لوڈ کرنے کے اخراجات ہوتے ہیں؟
99 امریکی ڈالر ایک سال کا اکاؤنٹ کا خرچہ ہے۔
اس اکاؤنٹ سے جتنی مرضی ایپس اپ لوڈ کر لیں۔
مزید:What's Included - Apple Developer Program
Before You Enroll - Apple Developer Program
 
Top