دیوانِ غالب وکیپیڈیا پر

جیہ

لائبریرین
آپ سب کو بھی یہ جان کر میری طرح خوش گوار حیرت ہوگی کہ دیوانِ غالب (نسخہِ اردوویب ڈاٹ آرگ) کو کسی نے ویکیپیڈیا پر منتقل کردیا ہے۔ فی الحال دیباچہ اور مقدمہ از اعجاز عبید صاحب (اعجاز اختر)، مکمل غزلیں اور دو قصائد وکیپیڈیا پر دستیاب ہیں


یہ کام کس نے کیا ہے؟ وہ آکر ذرا ہمیں بھی تو پتہ چلے۔
 

جیسبادی

محفلین
اصل میں یہ وکیپیڈیا پر عارضی طور پر ہے۔ بعد میں اسے وکی سورس پر منتقل کر دیا جائے گا۔
ur.wikisource.org
جو کہ وکیپیڈیا کا بہن ادارہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کل دیکھا تو تھا لیکن معلوم نہیں ہوا کہ اس میں وہاب کا، بلکہ کسی کا بھی نام کیوں نہیں ہے، پوسٹ کرنے والے کا۔
بہت خوب وہاب۔
رجسٹر تو میں نے بھی کیا ہے لیکن ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا کہ کس طرح کیا جائے۔ ہیلپ میں دیکھنے پر بھی معلوم نہیں ہوا۔ وہاب ایک پوسٹ میں ذرا تفصیل دو کہ کس طرح وہاں کام کیا جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
معذرت۔ میں اس وقت وکی بکس اور وکی پیڈیا میں کنفیوز ہو گیا۔ وکی بکس کے لئے ہداہت نامے کی ضرورت ہے۔
 
مبارک باد کے مستحق تو وہ سارے لوگ ہیں جنہوں نے اس نسخے کو لکھنے میں محنت کی۔ میں نے تو صرف کاپی پیسٹ کیا ہے۔ پھر بھی خیر مبارک۔ اعجاز صاحب بہت جلد میں‌ آپ کو طریقہ ذاتی خط میں بھیج دوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت خوشی ہوئی دیوانِ غالب سے متعلق جان کر !

وہاب اعجاز صاحب ، اگر باعثِ زحمت نہ ہو تو تفصیلی طریقہ ارسال کرنے کے ضمن میں آپ سے درخواست کروں گی ۔ کافی وقت پہلے میں وکی پیڈیا پر رجسٹر ہوئی تھی لیکن طریقہ سے مانوس نہ ہونے کے سبب ابھی تک وہاں کچھ ارسال نہیں کر سکی۔

شکریہ
 
وکی پیڈیا پر کام کرنے کا طریقہ

پہلے تو صفحہ اول پر آپ ذرا نیچے جائیں گے تو بائیں طرف نیا مضمون کا ایک ٹکسٹ باکس نظر آئے گا۔ پہلے اس میں اپنے لکھے گئے مضمون کا عنوان دیں۔ اس کے بعد ایڈیٹر کھل جائے گا۔ وہاں اپنا مضمون ٹائپ کرکے لکھ لیں یا کاپی پیسٹ کے ذریعے پیسٹ کر دیں۔ اس کے ایڈیٹر میں ہی اسی پیغام کے نیچے آپ زمرے کی نشاہدہی کردیں۔ یعنی جس زمرے میں آپ اپنا مضمون رکھنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کا مضمون تاریخ اسلام کے حوالے سے ہے۔ تو مضمون کے نیچے یہ کمانڈ دے دیں

[[زمرہ:تاریخ اسلام]]

لکھ دیں۔ یوں آپ کا مضمون خود بخود اس زمرے میں شامل ہو جائے گا ۔نوٹ زمرے کو ان دو بریکٹ میں بند کرنا ضروری ہے۔ یہ دونوں بریکیٹ ایڈیٹر میں موجود ٹول باکس کے ذریعے بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

اس طرح آپ پہلے مضمون لکھنا سیکھ لیں اس کے بعد وکی پر دوسرے کام آسانی اور آہستہ آہستہ بندہ خود سیکھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے لکھ گئے مضامین کوچیک کریں کہ ان میں کون کون سی کمانڈز استعمال کی گئی ہیں اور وہ کمانڈز کس طرح کام کرتی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وہاب لگے ہاتھوں‌یہ بھی بتاتے جاؤ کہ اگر لکھنے میں کوئی سپیس وغیرہ زیادہ یا کم ہو جائے یا تھوڑی سی متبادل سپیلنگ سے لکھا جائے تو کیا اس کو ایڈمنز خود سے ٹھیک کر دیں گے یا وہ کسی نئے زمرے میں‌ منتقل ہو جائے گی؟
 
جواب

یہ کام صرف ایڈمنز کا نہیں ہے محترم وہاں‌ تو ایڈمنسٹر کے پاس کچھ ہی اضافی اختیارات ہیں باقی تو ایڈیٹینگ کا سارے اختیارات خود یوزرز کے پاس موجود ہیں۔۔ وہاں اگر یوزرز باقاعدگی سے کام کرتے رہیں تو اس قسم کی ایک دوسرے کی غلطیاں یہی یوزرز بھی درست کر سکتے ہیں۔ یہاں زور کس پر ہے باقاعدگی پر۔

ایڈمنز کی تعداد تو ابھی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں‌ ہوئی اور ان میں بھی اکثر بے چارے مضمون لکھنے یا سانچے بنانے وغیرہ میں مصروف ہے۔اس کے باوجود اگر ان کی نظر پڑتی ہے تو وہ درست کر دیتے ہیں۔

یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ وہاں کام کریں اور ایک دوسرے کی عام املا وغیرہ کی غلطیاں ہوں تو اسے خود درست کیا جائے۔
 

جیسبادی

محفلین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
وکی پیڈیا پر کام کرنے کا طریقہ

پہلے تو صفحہ اول پر آپ ذرا نیچے جائیں گے تو بائیں طرف نیا مضمون کا ایک ٹکسٹ باکس نظر آئے گا۔ پہلے اس میں اپنے لکھے گئے مضمون کا عنوان دیں۔ اس کے بعد ایڈیٹر کھل جائے گا۔

اس کا متبادل طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کالم پر "تلاش ڈبے" میں اپنا عنوان دو اور enter دبا دو۔ اس طرح آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے عنوان سے متعلق پہلے کوئی مضمون موجود ہے۔ اگر عنوان نہ ہو تو وکی آپ کا عنوان سرخ رنگ میں دکھائے گا۔ اس پر کلک کرو، تو ایڈیٹر کھل جائے گا، جس میں لکھ کر "محفوظ" کا بٹن دبا دو۔

زیادہ استادی داؤ پیچ کے لیے دیکھو:
http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:How_to_edit_a_page
 

جیسبادی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
وہاب لگے ہاتھوں‌یہ بھی بتاتے جاؤ کہ اگر لکھنے میں کوئی سپیس وغیرہ زیادہ یا کم ہو جائے یا تھوڑی سی متبادل سپیلنگ سے لکھا جائے تو کیا اس کو ایڈمنز خود سے ٹھیک کر دیں گے یا وہ کسی نئے زمرے میں‌ منتقل ہو جائے گی؟

یہ احتیاط کرو کہ سطر کے شروع میں سپیس نہ چھوڑی جائے، ورنہ وکی سخت ناراض ہوتا ہے اور ایک ڈبا بنا دیتا ہے۔ اگر جگہ چھوڑنی مقصود ہو تو ":" کی علامت استعمال کرو۔
 
Top