دیوان غالب، بخط نفیس رقم کی تلاش

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے سنا ہے کہ سید انورحسین شاہ صاحب (نفیس رقم) نے اپنے قلم سے دیوان غالب کی خطاطی بھی کی تھی اور دیوان غالب کا یہ نسخہ طبع بھی ہو چکا ہے اگرکسی صاحب کو یہ دیوان غالب کہیں سے میسر ہو تو سکین کر کے اپلوڈ کریں کیونکہ مستقبل قریب میں تاج نستعلیق پروجیکٹ کے اختتام پر ہم نفیس رقم کے خط پر بھی کام کرنا چاہتے ہیں
والسلام
 

سویدا

محفلین
دیوان غالب بخط نفیسی الفیصل لاہور نے شائع کیا ہے
بڑے سائز میں بھی ہے اور چھوٹے سائز میں بھی
اسی طرح کلام بلھے شاہ بھی نفیس صاحب کے خط میں موجود ہے
وہ بھی الفیصل سے ہی شائع ہوا ہے
گذشتہ دنوں ایک خطاط کے خط کا مشاہدہ ہوا اور ہو بہو وہ خط نفیس صاحب کی کاپی تھا اگرچہ نفیس صاحب مرحوم کے وہ براہ راست شاگرد نہ تھے لیکن نفیس صاحب کے انداز کو صحیح جذب کیا ہے حتی کہ حروف والفاظ نشست وبرخاست
اور سیٹنگ انداز بالکل نفیس صاحب جیسا ہی ہے۔
کمال نام ہے ان کا، مکمل نام میرے علم میں نہیں توقیع میں صرف کمال لکھا ہوا تھا غالبا لاہور میں ہوتے ہیں
جن صاحب نے مجھے ان کے خط کا نمونہ دکھایا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ میں کمال صاحب اور ان کے نمونہ کو لے کر نفیس صاحب مرحوم کی خدمت میں گیا نفیس صاحب نے نمونہ دیکھا اور کمال صاحب کو دیکھا
پھر فرمانے لگے کہ میں پہچانا نہیں ، چونکہ نمونے میں اپنا رنگ اور انداز دیکھا تھا اس لیے وہ شاگرد سمجھ رہے تھے جبکہ کمال صاحب نے نفیس صاحب کی براہ راست شاگردی اختیار نہیں کی تھی۔
مقصد یہ کہ اگر خط نستعلیق نفیسی تیار کرنا ہے تو اس سلسلے میں کمال صاحب کو خط کو بھی ایک نظر دیکھ لیا جائے اور اگر واقعی آپ کو بھی یہی محسوس ہو جو مجھے ہوا تو ان سے مدد بھی لے لی جائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سویدا بھائی معلومات کے لیے بہت شکریہ
اگر آپ لاہور میں ہوتے ہیں تو کیا ان کتب کے حصول کے لیے آپ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں؟
 

سویدا

محفلین
نہیں جی میں کراچی میں ہوتا ہوں
میرے پاس دیوان غالب کا یہ نسخہ موجود تھا لیکن ایک باذوق شخص کو ہدیہ کردیا اس کے بعد دوبارہ نہیں لیا
 

سویدا

محفلین
اب جب بھی اردو بازار جانا ہوا تو ان شاء اللہ یہ لے لوں گا وعدہ نہیں کرتا لیکن کوشش ضرور کروں گا
اور جب لے لوں گا تب آپ سے پتہ بھی معلوم کرلوں گا ان شاء اللہ
 
Top