دیوان محامد خاتم النبیین تصنیف مفتی امیر احمد صاحب امیر مینائی

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کرے حمدِ رِب ہے یہ کس کی زبان​
نبی کو ہے اِقرارِ عجز بیان​
یہاں طاقتِ نُطق پاتا نہیں​
کہ کوزے میں دریا سماتا نہیں​
اسی طرح نعتِ رسول کریم​
بیان کس سے ہو جز خدائے قدیم​
وہ ہیں آسمانِ نُبوت کے بدر​
خدا ہی کو معلوم ہے ان کی قدر​
مناسب ہے اس سے بھی عطف عنان​
کروں مختصر حال اپنا بیان​
بجا ہے امیر احمد اسم فقیر​
فقیر در مصطفیٰ ہے امیر​
تخلص امیر اس لیے ہے میرا​
کہ ہوں میں فقیر در مصطفیٰ​
طبیعت میں اول سے تھا ذوقِ علم​
رہا ابتدا سے مجھے شوقِ علم​
کتب تھیں جو درسی پڑھی وہ تمام​
پڑھایا کیا صبح سے تا بہ شام​
مگر شاعروں سے جو صحبت ہوئی​
سوء نظم مائل طبیعت ہوئی​
یہی سالہا شغل میرا رہا​
کہ دریائے فکرت میں ڈوبا رہا​
وہ کیا نظم ہے جو میں نے کہی​
رُباعی، قصیدہ، غزل، مثنوی​
مضامین کی روزانہ اکثر تلاش​
مضامینِ تازہکی شب بھر تلاش​
مناسب طبیعت تھی شہرت ہوئی​
مشقت سے لیکن مشقت ہوئی​
یہ آیا میرے دل میں ایک دن خیال​
کہ کب تک یہ اشغال خسران مآل​
چہل سال عمر عزیزت گزشت​
مزاج تو از حالطفلی نگشت​
وہ کر فکر جس میں کہ عقبیٰ ہوپاک​
ترا اخترِ بخت ہو تابناک​
مناسب ہے فکر مضامین نعت​
کہ تزئین ایمان ہے تبیین نعت​
کرے تا خدا خود صلہ مرحمت​
محمد کے صدقے سے ہو مغفرت​
مگر اور فکروں سے فرصت نہ تھی​
معیشت سے حاصل فراغت نہ تھی​
اُٹھے ہاتھ میرے جو بہر دُعا​
ہوا بخت یاور مرا رہنما​
میں اُس دَر پہ پہونچا جو ہے بابِ فیض​
کھلے ہیں اسی در پہ ابواب فیض​
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
بہت خوب پر نور شراکت پر بہت دعائیں بہت شکریہ محترم فارقلیط بھائی
 

الشفاء

لائبریرین
بجا ہے امیر احمد اسم فقیر
فقیر در مصطفیٰ ہے امیر
تخلص امیر اس لیے ہے میرا
کہ ہوں میں فقیر در مصطفیٰ
واہ۔ واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔
بہت خوب انتخاب رحمانی صاحب۔۔۔
مسرور رہیں۔۔۔
 
Top