دیوان (ناصر کاظمی) تبصرے اور تجاویز

رضوان

محفلین
وہاب اعجاز خان کی تیزگامی کی نظیر کم از کم محفل میں تو نہیں ملتی۔ دو ہی دنوں بلکہ راتوں میں انہوں نے کام تقریباً نبیڑ ڈالا۔
ناصر کاظمی کے دیوان پر کام کرنے کے لیے وہاب رات کا دوسرا پہر چنتے ہیں اور بقول ناصر:
رات اندھیری ہے تو اپنے دھیان کی مشعل جلا
قافلے والوں میں کس کو کس کی پروا ہے نہ پوچھ​
اتنے عمدہ کلام کو محفل پر شیئر کرنے کے لیے وہاب اعجاز کا شکریہ۔ اب پروف ریڈنگ کے لیے کون ساتھی آگے آتے ہیں تاکہ یہ دیوان ایک ریکارڈ وقت میں پایا تکمیل کو پہنچے۔
اس نغمگی اور با معنی سریلے پن کے چند نمونے حاضر ہیں جن کی وجہ سے کتنی ہی محافل موسیقی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئیں۔

دل میں اک لہر سے اٹھی ہے ابھی
کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی

شور برپا ہے خانہء دل میں
کوئی دیوار سی گری ہے ابھی

بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی

تو شریکِ سخن نہیں ہے تو کیا
ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی

یاد کے بے نشاں جزیروں سے
تیری آواز آرہی ہے ابھی

شہر کی بے چراغ گلیوں میں
زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی

سو گئے لوگ اس حویلی کے
ایک کھڑکی مگر کھلی ہے ابھی

تم تو یارو ابھی سے اٹھ بیٹھے
شہر کی رات جاگتی ہے ابھی

وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی​
اور پھر یہ اشعار بھی
دل دکھاتا ہے وہ مل کر بھی مگر آج کی رات
اُسی بے درد کو لے آؤ کہ کچھ رات کٹے

دم گُھٹا جاتا ہے ہے افسردہ دلی سے یارو
کوئی افواہ ہی پھیلاؤ کہ کچھ رات کٹے

میں بھی بیکار ہوں اور تم بھی ہو ویران بہت
دوستو آج نہ گھر جاؤ کہ کچھ رات کٹے

چھوڑ آئے ہو سرشام اُسے کیوں ناصر
اُسے پھر گھر سے بلا لاؤ کہ کچھ رات کٹے​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رضوان صاحب

بہت عمدہ

آپ کی صلاحیتوں کے شایانِ شان آپ کی ذمہ داری کو ذمہ داریوں کی شکل دینی پڑے گی۔

خطرے کی گھنٹی بج چکی اب آپ کے لئے :)
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب وہاب اعجاز
لیکن اگر آپ تمام حضرات ٹائپ کرتے وقت احتیاط برتیں تو پروف ریڈنگ میں اتنی مشکل نہ ہو۔ میں مشاہدہ کر رہا ہوں کہ تقریباً سبھی فتختاً کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہمزہ کا صحیح۔ جیسا کہ میں نے پچھلی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ سب ہی یا تو نالہ دل لکھتے ہیں یا نالءدل بجائے نالئے دل کے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
بہت خوب وہاب اعجاز
لیکن اگر آپ تمام حضرات ٹائپ کرتے وقت احتیاط برتیں تو پروف ریڈنگ میں اتنی مشکل نہ ہو۔ میں مشاہدہ کر رہا ہوں کہ تقریباً سبھی فتختاً کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہمزہ کا صحیح۔ جیسا کہ میں نے پچھلی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ سب ہی یا تو نالہ دل لکھتے ہیں یا نالءدل بجائے نالئے دل کے۔

اعجازصاحب

یہ مشکل مجھے بھی پیش آتی رہی ہے اور معلوم نہیں ہوا کہ " ۂ " ٹائپ کرنے کے لئے یہاں محفل کے پوسٹ صفحہ پر کونسی کلید ہے ، البتہ آپ کی ہی پوسٹ سے نقل اور پھر چسپاں کرنے سے حل مل گیا اور اب مشکل نہیں ہوتی جب بھی ضرورت ہو ۔
 

الف عین

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
بہت خوب وہاب اعجاز
لیکن اگر آپ تمام حضرات ٹائپ کرتے وقت احتیاط برتیں تو پروف ریڈنگ میں اتنی مشکل نہ ہو۔ میں مشاہدہ کر رہا ہوں کہ تقریباً سبھی فتختاً کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہمزہ کا صحیح۔ جیسا کہ میں نے پچھلی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ سب ہی یا تو نالہ دل لکھتے ہیں یا نالءدل بجائے نالئے دل کے۔

اعجازصاحب

یہ مشکل مجھے بھی پیش آتی رہی ہے اور معلوم نہیں ہوا کہ " ۂ " ٹائپ کرنے کے لئے یہاں محفل کے پوسٹ صفحہ پر کونسی کلید ہے ، البتہ آپ کی ہی پوسٹ سے نقل اور پھر چسپاں کرنے سے حل مل گیا اور اب مشکل نہیں ہوتی جب بھی ضرورت ہو ۔
دفتری زبان استعمال کروں تو لکھوں گا
ایکشن: نبیل
 
جواب

دوستو دراصل مسئلہ یہ ہے کہ میں غزل ٹائپ کرتا ہوں اور ارسال کرتا ہوں۔ جس کی وجہ سے پروف ریڈنگ کا موقع نہیں ملتا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ غلطیاں بہت کم ہوں گی کیوں کہ آج تک میں نے کمپوزنگ کا کام جن لوگوں کے لیے کیا ہے ان کا اکثر یہ کہنا تھا کہ تمہاری کمپوزنگ میں غلطیاں نہ ہونے کے برابرہوتی ہیں۔ لیکن خیر پھر بھی اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو ہم اور آپ سب مل کر اس کی تصحیح کرنے کی کوشش کریں گے۔ ویسے کتاب ابھی ابھی میں نے مکمل کر دی ہے۔
 

رضوان

محفلین
جناب تازہ بہ تازہ مبارک باد قبول فرمائیں۔
یہ آپ نے درست فرمایا کہ اغلاط کم ہیں لیکن بہتر ہے کہ باقاعدہ پروف ریڈنگ ہو جائے۔ ورنہ اتنا عمدہ کلام اور درمیان میں کچھ املاء کی اغلاط آجائیں تو سارا مزہ کر کرا ہوجاتا ہے۔
ایک بار پھر مشکور ہیں اور جلد ہی پروف ریڈنگ بھی ہو جائیگی۔ کسی ساتھی کے پاس کلام ہوا تو جلد نمٹادیا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں مجھ سے ایک اندازے میں غلطی ہوئی ہے۔ میرے خیال میں ہ اور اوپر والی ہمزہ ہی ۂ بن جاتی ہے جبکہ یہ غالباً الگ ہی یونیکوڈ کیریکٹر ہے۔ آپ دوستوں کے نشاندہی کرنے کا شکریہ۔ میں آج کل اوپن پیڈ کو اپگریڈ کرنے پر کام کر رہا ہوں تاکہ اسے فورم میں شامل کر سکوں۔ وہاں ۂ کو بھی میپ کر دوں گا۔ میں ویسے بھی صوتی کی بورڈ کے بارے میں ایک الگ تھریڈ شروع کرنے والا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں پوسٹ کئے ہوئے پہلے تین صفحے میں نے کاپی کر لئے ہیں اور میں ان کی املا وغیرہ دیکھ لوں گا۔ باقی صفحات کے لئے دوسرے ارکان آگے آئیں۔
 
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
دوستو دراصل مسئلہ یہ ہے کہ میں غزل ٹائپ کرتا ہوں اور ارسال کرتا ہوں۔ جس کی وجہ سے پروف ریڈنگ کا موقع نہیں ملتا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ غلطیاں بہت کم ہوں گی کیوں کہ آج تک میں نے کمپوزنگ کا کام جن لوگوں کے لیے کیا ہے ان کا اکثر یہ کہنا تھا کہ تمہاری کمپوزنگ میں غلطیاں نہ ہونے کے برابرہوتی ہیں۔ لیکن خیر پھر بھی اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو ہم اور آپ سب مل کر اس کی تصحیح کرنے کی کوشش کریں گے۔ ویسے کتاب ابھی ابھی میں نے مکمل کر دی ہے۔


وہاب یار کمال کر دیا ہے تم نے اور جی بہت خوش کیا ہے ۔ اب اگلی کتاب شروع کرنے سے پہلے بتا دینا کیونکہ جس طوفانی رفتار سے تم لکھتے ہو اس میں سنبھلتے سنبھلتے تم کتاب پھڑکا دیتے ہو :lol:

ایک دفعہ پھر بہت بہت مبارک ہو
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
رضوان صاحب

بہت عمدہ

آپ کی صلاحیتوں کے شایانِ شان آپ کی ذمہ داری کو ذمہ داریوں کی شکل دینی پڑے گی۔

خطرے کی گھنٹی بج چکی اب آپ کے لئے :)

شگفتہ ویسے میں اور رضوان غیر اعلانیہ طور پر ترغیب و تحریک ٹیم کے ممبر ہیں اور گاہے بگاہے یہ کام کرتے رہتے ہیں ، اب سوچ رہا ہوں باقاعدہ یہ ٹیم بن جانی چاہیے۔ :lol:
 

الف عین

لائبریرین
جسو صفحات میں نے دیکھے ہیں، ان میں یہ ذرا دوبارہ اصل میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ میرے پاس ’دیوان‘ حیدر آباد میں ہے یہاں ناگپور میں نہیں:
1۔ اس سہمے ہوئے شہر کی فضا کچھ کہتی ہے
2۔ یہ ٹھٹھرتی ہوئی لمبی راتیں کچھ کہتی ہیں
یا ’یہ ٹھٹھری‘
3۔ اے ہم سفر و آوازِ ردا کچھ کہتی ہے
یا ندا؟؟؟؟
4۔ اک کرن ذوق فزا ہوتی ہے /؟؟؟
7۔ کیا بگڑ جائے اے صبحِ جمال
//ارے؟؟
5۔ یارانِ دوز نشّہ کا عالم یہ ہے کہ آج
یارانِ زُود نشّہ کا عالم یہ ہے کہ آج ؟؟؟

باقی جو لوگ پروف ریڈنگ کر رہے ہیں تو بتا دیں۔ ورنہ وہاب، مکمل فائل مجھے ہی بھیج دیں۔ میں ہی دیکھ لوں گا۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہ اصل کتاب میں ناصر پر تخلص کا نشان ہے یا نہیں۔ قدیم دواوین میں تو بغیر تخلّص کے کتاب دینے سے عجیب لگے گی۔ اسی لئے مجھے اس وقت اپنے نگارش کے علاوہ کوئی فانٹ ایسا نظر نہیں آ رہا ہے جس میں سارے ضروری کیریکٹرس ہوں۔ اردو لنک میں بھی ہمزہ ہ (ۂ) کی پرابلم ہے اگرچہ کیریکٹرس اس میں بھی مکمل ہیں۔ بہتر حال سوال یہ ہے کہ ناصر پر تخلّص کا نشان لگایا جائے یا نہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
وہاب میں نے دیوان کا ایک بلاگ بنا لیا ہے۔ مکمل فائل بھیج دو تو میں تصحیح کر کے پوسٹ کر دوں وہاں۔

[align=left:bd4f412641]://nasirkazmi.blogspot.com[/align:bd4f412641]
 
جواب

اعجاز صاحب دراصل مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اس پورے دیوان کو کسی فائل میں سیو نہیں کیا میں تو لکھتا ہوں اور پوسٹ کرتا جاتا ہوں۔ فائل میں سیو کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی اب اگر آپ اس کو فائل کی صورت میں‌چاہتے ہیں تو پہلے یہاں سے ایک ایک غزل کو کاپی کرکے کسی فائل میں پیسٹ کردیں اور پھر اس کو بلاگ میں‌شامل کریں۔ جہاں تک غلطیوں کا سوال ہے تو ایک غزل میں ٹھٹھرتی کی جگہ ٹھٹھری کی نشاندہی آپ نے کی ہے۔ جو واقعہ ٹھٹھری ہے۔ اس کے علاوہ آپ سے گزارش ہے کہ اگر غلطی کی نشاندہی آپ کریں تو غزل کا پہلے مصرعہ اس شعر سے پہلے لکھ دیا کریں تاکہ مجھے ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹھیک ہے وہاب۔ میں باقی بھی کاپی اور پہسٹ کر کے خود ہی تصحیح کا کام بھی اپنے ذمّے لے لیتا ہوں اور پھر ایک ساتھ تم کو اپنے سوالات دوں گا؟ ویسے پرسوں ہی حیدرآباد جا رہا ہوں۔ وہاں خود بھی چیک کر سکتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
حیدرآباد آ کر دیکھا کہ میری ذاتی لائبریری سے ’دیوان‘ غائب ہے۔ (البتّہ ’برگِ نے‘ سسلامت ہے ۔ کیا اسے بھی کرنا ہے وہاب یا کبھی میں کروں۔ بہر ھال اب تم ہی ان اغالط کو ٹھیک کر دو۔ غزلوں کے حوالوں کے ساتھ:

اس سہمے ہوئے شہر کی فضا کچھ کہتی ہے ؟؟؟؟
کبھی تم بھی سنو یہ دھرتی کیا کچھ کہتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلع کا پہلا مصرعہ غلط ہے اور اسی غزل میں:

بیدار رہو بیدار رہو بیدار رہو
اے ہم سفر و آوازِ ردا کچھ کہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ردا یا ندا؟؟؟؟
اس غزل میں؛
جب ذرا تیز ہوا ہوتی ہے
کیسی سنسان فضا ہوتی ہے

یہ شعر دیکھو، ذوقفزا حفیب نہیں لگ رہا؟
غم کی بے نور گزر گاہوں میں
اک کرن ذوق فزا ہوتی ہے /؟؟؟
اس غزل میں:
پھر نئی فصل کے عنواں چمکے
ابر گر جا گلِ باراں چمکے
یہ شعر دیکھو:

کیا بگڑ جائے اے صبحِ جمال ۔۔۔۔۔۔۔/ارے صبحِ جمال یا ترا صبح۔۔۔؟؟
آج اگر شامِ غریباں چمکے

یہ غزل دیکھو:
بدلی نہ اس کی روح کسی انقلاب میں
کیا چیز زندہ بند ہے دل کے رباب میں

یارانِ۔۔۔۔۔ نشّہ کا عالم یہ ہے کہ آج ؟؟؟
یہ رات ڈوب جائے گی جامِ شراب میں

اس غزل:
پھر لہو بول رہا ہے دل میں
دم بدم کوئی صدا ہے دل میں
میں
8
چشم تری ہی نہیں محوِ تسبیح /////؟؟؟
خوں بھی سرگرمِ دعا ہے دل میں
۔۔۔۔۔۔ تر ہی نہیں؟؟؟

یہ غزل ڈھونڈھو:

سو گئی شہر کی ہر ایک گلی
اب تو آجا کہ رات بھیگ چلی
اس کا یہ شعر۔ بلکہ پہلا مصرعہ اس بحر میں نہیں۔
میں اس غم میں گھلتا جاتا ہوں۔۔۔۔////میں تو اس غم میں۔۔۔؟؟
کیا مجھے چھوڑ جائے گا تو بھی

اور پھر یہ غزل:

کہاں گئے وہ سخنور جو میرِ محفل تھے
ہمارا کیا ہے بھلا ہم کہاں کے کامل تھے
یہ ناصر کا مقطع تو نہیں؟
اب اُن سے دور کا بھی واسطہ نہیں عامر ////؟؟؟
وہ ہم نوا جو مرے رتجگوں میں شامل تھے

اس غزل کا مطلع ہی پٹری سے اترا ہے کچھ لفظ چھوٹ جانے سے:

زباں کو سخن بانکپن کو ترسے گا ///؟؟؟
سخن کدہ مری طرز سخن کو ترسے گا

امید ہے کہ یہ اشعار ل گئے ہوں گے اور تم درست کر دو گے۔ یہاں بھی الگ سے پوسٹ کر دو، اور اپنے پیغامات میں بھی تصحیح کر دو۔ صرف وہاں ہی لکرو گے تو مجھے پھر سارے ڈھونڈھنے پڑیں گے کہ تم نے کیا تصحیح کی ہے۔ امید ہے کہ برا نہیں مانو گے۔ دراصل میں اردو اور بطورِ خاص اردو وہب سے جُڑے لوگوں سے ایسا بے تکلّف محسوس کرتا ہوں کہ فوراً’ آپ‘ ’صاحب‘ چھوڑ دیتا ہوں۔ یہ تو سبھی کو اب تک احساس ہو ہی گیا ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
وہاب۔ کیا ایک فائل بنا لی ہے؟ اگر ہاں تو مجھے ذ پ کر دو۔ میں خود تصحیح کر لوں گا۔ تنوین اردو ویب کے کی بورڈ میں راست تو نہیں ہے۔ نیچے کی پٹی دیکھو، وہاں کلک کر کے ٹائپ کر سکتے ہو۔ میں اس کی بورڈ کی بات کر رہا ہوں جو ویب پیڈ میں نظر آتا ہے اور جس کو کلک کر کے بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔
میر کے تانے بانے کی جگہ اصل جگہ پوسٹ کر رہا ہوں۔
بلکہ بہتر ہو کہ میرے پیغام کے مطابق تصحیح اسی کے جواب میں پوسٹ کر دو تاکہ دوسرے بھی صحیح کر لیں۔ تنوین وغیرہ میں لگا دوں گا۔
 
جواب

میں کل ہی ساری تصحیح‌کر دیتا لیکن سخت بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا اور ساری رات گرمی مچھروں اور تاریکی کا مقابلہ کرتے ہوئے گزری۔ آج انشاء اللہ میں یہ ساری تصیح کردوں گا۔
 
جواب

جی اعجاز صاحب میں تصحیح کردی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ جن غزلوں کی تصیح ہوئی ہے ان کے ساتھ لکھا ہوا کہ

آخری بار وہاب اعجاز خان نے جمعرات مئی 25, 2006 5:44 pm کو; 1 بار مدون کی
 

الف عین

لائبریرین
ناصر کے انتقال کو بھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔ ذرا کتابیں دیکھ کر بتاؤ کہ کیا ان پر کاپی رائٹ ہے؟
 
Top