دیوان نستعلیق

موبائل کا "کلک"

اس لڑی میں میں نے "انا محترف الخط" اینڈرائڈ ایپ کا کچھ تعارف کیا تھا۔ اس ایپ میں "دیوان فارسی" اور "دیوان وسیم" نام کے دو انتہائی قابل توجہ فونٹس موجود ہیں۔

15726648_1328008583922250_3719881576465212160_n.jpg

سبز والا "دیوان ثلث" ہے جبکہ زرد اور سفید بالترتیب "دیوان فارسی نستعلیق" اور "وسیم" ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ نستعلیق میں کشیدہ کی بھی سہولت ہے اور "وسیم" بھی ملٹی لگیچر ہے۔ دونوں کی اشکال اخذ کی جا سکتی ہیں۔

ماہرین فونٹ سازی کا کیا خیال ہے؟

شاکرالقادری سعادت متلاشی اشتیاق علی arifkarim عبدالمجید
 
سعادت

تکنیکی معاون
انگریزی استعمال کرنے کی پیشگی معذرت، لیکن… Just because you can do something doesn’t mean you should۔

یہ دونوں فونٹس بہت اچھے ہیں، لیکن ان کے مالکانہ حقوق دیوان کے پاس ہیں۔ کیا آپ کے پاس اس ایپ کے لائسنس یا اسے استعمال کرنے کی ٹرمز وغیرہ کا کوئی ربط موجود ہے، اور کیا اُس کے اندر اِس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ صارفین فونٹس کی اشکال کو اخذ کر سکتے ہیں؟ اگر ہاں، تو بصد شوق ایسا کیجیے۔ اور اگر نہیں، تو پھر میں نہیں سمجھتا کہ ایسا کرنا کسی بھی لحاظ سے ethical ہے۔ (ایک بات یہ بھی ذہن میں رکھیے کہ یہ ایپ مفت دستیاب ہے۔)

ناظم رضا مصباحی ، آپ ماشاءاللہ دہلوی نستعلیق پر بہترین عبور رکھتے ہیں، سو دیوان نستعلیق کی فارسی طرز نہ سہی، لیکن دہلوی طرز کی اشکال تو آپ خود بھی انتہائی خوبی کے ساتھ وضع کر سکتے ہیں۔ :)
 
arifkarim

معطل

ایپ کے مالکان سے اجازت لیکر اشکال پر کام کیا جا سکتا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ فانٹ ضرور بنے۔ تجربات کرنے میں کوئی حرج نہیں :)
 
جی. میں نے بھی غور کیا ہے کہ ادھر ادھر توجہ دینے کے بجائے دہلوی نستعلیق پر معیاری کام ہونا چاہیے. حالانکہ میں اس کی باریکیوں سے تو واقف نہیں لیکن بالکل نہ ہونے سے، کچھ ہونا تو بہتر ہی ہے.
جہاں تک وسیم کی بات ہے تو یہ خط رقعہ کے ہی مشابہ ہے. پہلے سے موجود کسی رقعہ فونٹ جیسے نفیس رقعہ کی آخری اشکال بدل کر اس کا لک دیا جا سکتا ہے.
 
ایپ کے مالکان سے اجازت لیکر اشکال پر کام کیا جا سکتا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ فانٹ ضرور بنے۔ تجربات کرنے میں کوئی حرج نہیں :)

مالکان سے اجازت ملنا تو مشکل ہی ہے. آپ کوشش کرکے دیکھیں. اشکال میں اخذ کر دوں گا.
 
Top