دیوسائی - سکردو سے چلم

اسد

محفلین
میں اس سال جون میں دیو سائی گیا تھا۔ دیوسائی دنیا کی بلند ترین سطح مرطفع میں سے ایک ہے اور سکردو کے جنوب میں واقع ہے۔
سفر کی چند تصویریں پیش ہیں۔

010satparalakeskardu2td1.jpg

ست پارہ جھیل - سکردو۔ جب میں گیا تھا تو ڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں تھی، تکمیل کے بعد ڈیم میں پانی بھرا جائے گا اور جھیل میں موجود جزیرہ ہمیشہ کیلئے ڈوب جائے گا۔

235barapanideosai2fm7.jpg

بڑا پانی ۔ دیوسائی۔ پل کی حالت دیکھنے میں کچھ اچھی نہیں ہے۔

285sheosarlakedeosai2ud9.jpg

شیوسر جھیل ۔ دیوسائی۔ شیوسر جھیل دیوسائی سے چلم اور استور جانے والی کچی سڑک پر ہے۔

348deosaitochilam2ls9.jpg

دیوسائی سے چلم جاتے ہوئے ایک منظر۔
 

ابوشامل

محفلین
سبحان اللہ! بہت شکریہ اسد۔ دیوسائی خصوصاً ست پارہ اور شیوسر جھیل دیکھنے کا بہت شوق ہے لیکن ابھی تک نہیں جا سکا۔ آپ نے ان تصاویر سے آدھی سیر کروادی :)
 

ابو کاشان

محفلین
ماشاء اللہ پاکستان میں بھی قدرتی حُسن کچھ کم نہیں۔ بہت خوبصورت ہیں۔
تصاویر اگر بڑے حجم میں ہوتیں تو دیوارگیری (Wallpaper) کے کام آ جاتیں۔
استفادہ عامۃ الناس کے لیئے شکریہ۔
 

اسد

محفلین
شکریہ۔

ماشاء اللہ پاکستان میں بھی قدرتی حُسن کچھ کم نہیں۔ بہت خوبصورت ہیں۔
تصاویر اگر بڑے حجم میں ہوتیں تو دیوارگیری (wallpaper) کے کام آ جاتیں۔
استفادہ عامۃ الناس کے لیئے شکریہ۔
تصویروں کا حجم تبدیل کر دیا ہے۔
 

پپو

محفلین
زبردست ہیں مجھے بھی سیر و تفریح کا بہت شوق ہے مگر ''تجھ سے بھی دلفریب ہیں سلسلے روزگار کے''
پھر بھی جب موقع ملے کہیں نہ کہیں جاتا ہی رہتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت ہے میرا ملک، اتنا خوبصورت کہ بہت کم ملک ایسے ہیں۔

اسد صاحب بہت شکریہ تصاویر شریک محفل کرنے کا۔
 

فرخ

محفلین
بھائی جی
دل کھینچ لیا آپ نے تو۔
بہت ہی اعلٰی، اور خاص طور پر برف پوش چوٹیوں کا منا ظر تو من موہ لینے والے ہیں
سبحان اللہ
 

زینب

محفلین
مجھے تو ان جھیلوں کے نام بھی پتا نہیں تھے۔۔۔بہت خوبصورت ہیں اور بھی پوسٹ کریں۔۔۔
 

اسد

محفلین
آپ اسد رزاقی ہیں؟
تصاویر شیر کرنے کا شکریہ پیارے بھائی
جی ہاں، میں اسد رزّاقی ہوں.
مجھے تو ان جھیلوں کے نام بھی پتا نہیں تھے۔۔۔بہت خوبصورت ہیں اور بھی پوسٹ کریں۔۔۔
اس سفر کی مزید تصاویر پکاساویب پر Skardu and Khunjerab-Jun2008 کی البم میں موجود ہیں.
 
Top