دیکھو مجھے جو دیدہء عبرت نگاہ ہو

منہاجین

محفلین
عمومی مراتب کے ذیل میں نبیل کی بسیار نویسی بارے حالیہ تحریر اور اُس پر میرے دیئے گئے جواب سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ گنگا اُلٹی بہنے لگی ہے۔ پہلے میں منتظمین کے کام میں ٹانگ اڑاتا اور اُنہیں نِت نئی فرمائشیں بھیجا کرتا تھا اور اب شومئی قسمت سے وہ دن بھی آ گیا کہ مجھے میاں نبیل کو وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔ :roll: اور یوں ایک اچھا خاصا متحرک صارف منتظم بننے کے بعد پھنس کر رہ جاتا ہے۔ :?

دیکھو مجھے جو دیدہء عبرت نگاہ ہو
میری سنو جو گوشِ نصیحت نیوش ہو


لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
یوں کیا ہم امید رکھے کہ جو پہلے اچھے مشورے دیتا تھا اب اپنی سوچ کو عمل میں بدل کر محفل کو بہتری کی طرف لے جائےگا
angel-2.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی یہ ناکوں چنے چبواتے تھے ہمیں۔ دیکھیں کس ہوشیاری سے ہم نے انہیں اپنے دفاع پر مجبور کر دیا ہے :D
 

ثناءاللہ

محفلین
دیکھو مجھے جو دیدہء عبرت نگاہ ہ

منہاجین نے کہا:
عمومی مراتب کے ذیل میں نبیل کی بسیار نویسی بارے حالیہ تحریر اور اُس پر میرے دیئے گئے جواب سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ گنگا اُلٹی بہنے لگی ہے۔ پہلے میں منتظمین کے کام میں ٹانگ اڑاتا اور اُنہیں نِت نئی فرمائشیں بھیجا کرتا تھا اور اب شومئی قسمت سے وہ دن بھی آ گیا کہ مجھے میاں نبیل کو وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔ :roll: اور یوں ایک اچھا خاصا متحرک صارف منتظم بننے کے بعد پھنس کر رہ جاتا ہے۔ :?

دیکھو مجھے جو دیدہء عبرت نگاہ ہو
میری سنو جو گوشِ نصیحت نیوش ہو

لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔
:cry: ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں لیکن وضاحتوں میں بلکل نہیں ہیں وہ آپ کو خود ہی بھگتنی پڑیں گی۔ اور آپ کا حشر دیکھ کر تو بچوں کو نصیحت کرنے کا خیال آتا ہے کہ دیکھو تنگ کرو گے تو یہ حال ہو گا۔ نبیل میاں آپ کو گھیر گھار کر لے آئیں ہیں یہ انکی فتح ہے کہ ایک قابل اور اچھی شخصیت انکی ٹیم میں شامل ہو گئی ہے اور اس پر ہم جناب نبیل صاحب کو مبارک باد دیتے ھیں۔

باقی آپ جیسی غلطی ہم تو کبھی بھی نہیں کریں گے توبہ ہماری کیوں کہ عبرت کی جو جگہ ہو وہاں سے عبرت حاصل کرنی چاہیے
 

اجنبی

محفلین
منہاجین کی سابقہ “حرکات“ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ذرا کس کے رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھولے بچوں کو مزید تنگ نہ کر سکیں اور نہ ہی کسی شریف آدمی کو چھیڑ سکیں :lol:
 

منہاجین

محفلین
قدیر میاں اور بھولے بچے

قدیر احمد نے کہا:
منہاجین کی سابقہ “حرکات“ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ذرا کس کے رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھولے بچوں کو مزید تنگ نہ کر سکیں اور نہ ہی کسی شریف آدمی کو چھیڑ سکیں :lol:

واہ واہ! یعنی قدیر میاں اور بھولے بچے، یہ تو کمال ہی ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو آپسمیں تنگ کرنے کے لیئے فورم کے منظرِعام سے ہٹ گئے۔
 
Top