دیہات یا شہر؟

app ka kya kayak hai

  • acha

    Votes: 0 0.0%
  • both zyada Acha

    Votes: 3 100.0%

  • Total voters
    3
شہروں اور دیہاتوں دونوں کی اپنی اپنی خوبیاں ہیں۔ اور اپنے اپنے مسائل ۔ بس بندا شہر میں رہے یا گاؤں میں بندے کو جاہل اور بدکردار نہیں ہونا چاہئے۔
 
زیک

مسافر
شہری یا دیہاتی کا پتا نہیں لیکن دیہات کے مقابلے میں شہر کی کیا ہی بات ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
حسنِ بے پروا کو اپنی بے نقابی کے لیے
ہوں اگر شہروں سے بَن پیارے تو شہر اچھے کے بَن
علامہ
اور
جب شہر کے لوگ نہ رستہ دیں کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے
دیوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے دیوانہ کیا
انشا جی
اور
ہَماں بہتر کہ لیلٰی در بیاباں جلوہ گر باشَد
ندارَد تنگنائے شہر تابِ حسنِ صحرائی
صائب
یہی بہتر ہے کہ لیلٰی کسی بیاباں میں جلوہ گر ہو، کہ تنگنائے شہر (شہر کے تنگ کوچے / تنگ دل لوگ) حسنِ صحرائی کی تاب (قدر) نہیں رکھتے۔
اور
واللہ کہ شہر بے تو مرا حبس می شوَد
آوارگی و کوہ و بیابانم آرزوست
رُومی
خدا کی قسم کہ تیرے بغیر شہر میرے لیے ایک قید خانہ بن جاتا ہے، لہذا مجھے آزادی و آوارگی و کوہ دشت و بیاباں کی آرزور ہے۔
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا آدمی اچھا ہی ہوتا ہے چاہے دیہات میں ہو چاہے شہر میں یعنی اچھے ہونے کی نسبت آدمی کے اپنے ساتھ اور اپنے کردار کے ساتھ ہے نہ کہ جگہ اور مقام کے ساتھ۔
 
اچھا آدمی اچھا ہی ہوتا ہے چاہے دیہات میں ہو چاہے شہر میں یعنی اچھے ہونے کی نسبت آدمی کے اپنے ساتھ اور اپنے کردار کے ساتھ ہے نہ کہ جگہ اور مقام کے ساتھ۔
اور شہر یا گاؤں میں پائے جانے والے ماحول کے اثرات تو کردار پر اثر انداز ہوتے ہی ہیں۔ اچھی یا بری صحبت کے اثرات سے بچنا انتہائی مشکل ہے
 
gook

محفلین

آج کل دیہات پر اس قدر شہری اثرات بڑھ چکے ہیں کے دیہات آدھا تیتر آدھا بٹیر بن چکاہے
 
ہادیہ

محفلین
آدمی ہر جگہ اچھے برے ہوتے۔۔ مگر ماحول مجھے شہر کا پسند ہے کم از کم کوئی دیواروں پر لٹک کر آپ کی جاسوسی نہیں کرتا:p
 
Top