ذاتی بلاگ کے لیے نام کی تجاویز دیں پلیز

شکیب

محفلین
فری بلاگنگ سروس دینے والے دو ”بڑے لوگ“
1۔ بلاگر
2۔ ورڈپریس
دونوں پر اپنے بلاگ بنانے کی کوشش کی، لیکن دونوں جگہ پر سب ڈومین پہلے سے بک تھا۔
Shakeeb.blogspot.com
Shakeeb.wordpress.com
دونوں ہی کسی اور شکیب نے اپنے کھاتے جمع کرا رکھے ہیں۔ اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بندے نے ایک ایک پوسٹ ڈالی ہے صرف، وہ بھی سنہ 2008 میں۔۔۔ اور اس کے بعد سے غائب ہے۔ کاش کہ یہ ڈومین مجھے مل سکتا۔
اب آپ تجویز کریں کہ کیا ڈومین رکھوں۔ میں نے اردو اور انگلش دونوں کے لیے بلاگ سوچا ہے، اس لیے یہ میرے ذہن میں یہ آرہا تھا۔
اردو کے لیے: shakeeb-ur
انگلش کے لیے: shakeeb-en
اس کے علاوہ یہ بھی معلومات ضرور دیں کہ بلاگ اسپاٹ پر بناؤں یا ورڈ پریس پر؟ کس میں سہولتیں زیادہ ملیں گی؟ تھیم میں نے کوئی ایک منتخب کرنے کی سوچی ہے جس کا انگلش ورژن انگلش بلاگ پر اور اردو ورژن اردو بلاگ پر لگاؤں گا۔ ان شاء اللہ۔
اللہ حامی و ناصر ہو۔
arifkarim زیک محمد تابش صدیقی الف عین @وارث
 

شکیب

محفلین
ٹیگ کرنے کی وجہ
زکریا بھائی کو ٹیگ کرنے کی وجہ”زیک وژن“ مجھے بڑا پسند آیا تھا۔
سیم فار
تابش بھائی :تابشیں،
چچا جان: سمت،
وارث بھائی: صریر خامہ وارث
یہ اس لیے بتا رہا ہوں کہہ متعلقہ لوگ ٹیگ کیے ہیں، صرف لوگوں کو جمع کرنے کے لیے نہیں ٹیگ کیا۔ (تین عدد اسمائیلی)
 

arifkarim

معطل
آپ کے بلاگ وغیرہ کا علم نہیں ہے۔ البتہ مجھے لگتا تھا آپ اچھی تجویز دیں گے، صرف معلوماتی کی ریٹنگ نہیں۔
میراکافی سال قبل ایک ویبسائٹ نما بلاگ تھا۔ پھر محفل اور دیگر فارمز بشمول سوشل میڈیا کی آمد کے بعد اسکی ضرورت نہیں رہی۔
 

شکیب

محفلین
اس کی بجائے میرا مشورہ ہو گا کہ بلاگ کے عنوان کے حساب سے یو آر ایل بھی حاصل کریں۔
بلاگ کا کوئی عنوان نہیں، میری شاعری، کچھ نثر، نظم، انتخاب۔ پروگرامنگ کی باتیں،انگلش سیکھنے سکھانے، بولنے وغیرہ پر مبنی مواد ڈالنے کا سوچا ہے۔ آگے کا پتہ نہیں۔
مجھے ورڈپریس پسند ہے مگر کافی سالوں سے بلاگسپاٹ استعمال نہیں کیا
سر بکف سے بلاگ سپاٹ کا تجربہ ہوگیا، اب ورڈ پریس کا سہی۔ سنا ہے اس پر مرضی کا فانٹ امبیڈ ہوجاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سمت ضرور ورڈ پریس میں ہے لیکن باقی سرے بلاگ میں نے بلاگر پر ہی بنائے ہیں، جو استعمال کرنے میں بہت آسان ہے۔ اس کی بہت سی اردو تھیمز بھی دستیاب ہیں۔ اگر محض متن بلاگ کی طرح ہی پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے تو بلاگر ہی بہتر ہے۔ اور اگر ورڈ پریس اپنے ڈومین پر انسٹال کر کے اسے اپنےحساب سے کسٹمائز کرنا ہے تو ورڈ پریس بہتر ہو گا۔ لیکن محض متن ہی پوسٹ کرنا ہے تو میرا ووٹ بلاگر کے لئے ہو گا، کہ یہ گوگل کی سرچ میں نمایاں ہوتا ہے۔یو آر ایل میں کچھ بھی ہو، شکیب میں 1، 2، 3 وغیرہ لگا کر دیکھو یا فقیر ایس اے، شکیب ایف اے وغیرہ۔ البتہ بلاگ کا نام کیا رکھا جائے، یہ تو تمہیں ہی سوچنا چاہئے کہ کس قسم کا مواد پوسٹ کیا جائے گا۔
مذاق میں۔۔ فقیر کا نام دے رہے ہو تو بلاگ کا نام ہو سکتا ہے۔۔۔ اللہ کے نام پر۔۔۔۔!!!
 

شکیب

محفلین
شکیب میں 1، 2، 3 وغیرہ لگا کر دیکھو
1 ، 2 ، 3، وغیرہ سے کنفیوژن ہوگا۔
یا فقیر ایس اے، شکیب ایف اے وغیرہ۔
لگتا ہے آپ میرا نام ”شکیب“ سے زیادہ ”فقیر“ سمجھتے ہیں۔
فقیری میرا پیشہ نہیں، میرا تعارف ہے
لیکن محض متن ہی پوسٹ کرنا ہے تو میرا ووٹ بلاگر کے لئے ہو گا، کہ یہ گوگل کی سرچ میں نمایاں ہوتا ہے۔
یہ تو ہے۔ گوگل کا اپنا ہے، سگے کو زیادہ قریب رکھتا ہے۔
کنفیوژڈ فار چوائس
 
Top