نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم پر اکثر دوستوں کو ذاتی پیغامات کے محدود کوٹے کی شکایت رہتی ہے اور اکثر یہ سوال سامنے آتا رہتا ہے کہ کس طرح پرانے ذاتی پیغامات کو مؤثر طریقے سے آرکائیو کیا جا سکتا ہے؟ آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ ذاتی پیغامات کو ایکس ایم ایل فارمیٹ میں بھی ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے میرے ذہن میں آئیڈیا آیا کہ کیوں نا اس ایکس ایم ایل ڈاکومنٹ کو ایک ڈیٹابیس میں امپورٹ کر لیا جائے اور اس ڈیٹابیس کا ایک فرنٹ اینڈ تیار کر لیا جائے۔ مجھے اس کام میں جزوی کامیابی ہوئی ہے۔ میرے خیال میں میں اس اطلاقیے کو جو کہ MS Access ڈیٹابیس پر مبنی ہے اسی ابتدائی صورت میں ہی جاری کر دوں گا۔ ابھی اس اطلاقیے کا آپریشن قدرے ان سٹیبل ہے۔ اکثر یہی ہوتا ہے کہ اطلاقیہ بند کرکے دوبارہ سٹارٹ کرو تو ڈیٹابیس خالی ہو چکی ہوتی ہے۔