ذاتی کمپیوٹر پر ویب سرور کیسے چلایا جا سکتا ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے ایک اور پوسٹ میں اس جانب اشارہ کیا ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ یعنی ڈی ایس ایل یا کیبل استعمال کرنے والے اپنے کمپیوٹر پر ہی ویب سرور رن کر سکتے ہیں۔ جیسبادی یا کوئی اور دوست اس کی تفصیلات بتا سکیں گے؟

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اپنے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس کسی ویب سائٹ پر رجسٹر کرا دیا جائے تو وہ ہی اسے ایک ڈومین نیم پر ٹرانسلیٹ کر دیتے ہیں۔ مگر ایسی تمام سروسز پیسے چارج کرتی ہیں اور اس رقم میں تو ایک ویب ہوسٹنگ پیکج بھی خریدا جا سکتا ہے۔ کیا کوئی طریقہ ایسا نہیں ہے کہ یہ کام مفت کیا جا سکتا ہو؟
 
طریقہ

غالباً ڈی ایس ایل، براڈ بینڈ والے حضرات اپنی منفرد آئی پی رکھتے ہیں۔ یہ بات سب سے اہم ہے کیونکہ دنیا کو آپ تک پہنچنا ہے۔ برعکس اس کے یہ دیکھیں جیسے لوگ پراکسی وغیرہ کے پیچھے ہوتے ہیں۔ ڈی ایس ایل کی رفتار بھی بہتر ہوتی ہے تو ویب سرور بنانا قابلِ عمل ہوجاتا ہے۔

ونڈوز 2000 اور ایکس پی میں Internet Information Services شامل ہے جس میں FTP اور WEB سرور شامل ہیں۔ آپ پہلے
Add Remove Programs
میں جا کے
Windows Components
میں اس کو لاد لو۔ (کمپیوٹر پر)

اس کے بعد
Run > Services.msc

پر جاؤ اور
IIS Admin
اور
World Wide Web Publishing
کی سروسز چلا دو۔

اب
C:\Inetpub\wwwroot

میں کوئی index.html ڈال کر پھر :

http://202.122.16.16/index.html

لکھ کر سائٹ دیکھو۔ یہاں اپنی آئی پی کا خیال رکھو۔

غالباً اتنے ہی اقدام (steps) کافی ہوں گے اگر میں کچھ بھولا نہ ہوں تو۔

لینکس میں یہ کام اس سے بھی زیادہ آسان ہے۔ اگر کسی کو دلچسپی ہوئی تو لکھ دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، یہ سٹیپس تو ہوئے ویب سرور سیٹ اپ کرنے کے۔ لیکن ایسا کیا کیا جائے کہ دوسرے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے میرے کمپیوٹر کے ویب سرور تک رسائی بھی حاصل کر سکیں؟ ایک تو میرے سسٹم پر آئی پی ایڈریس بھی DHCP کے ذریعے ملتا ہے اور یہ بھی ایک پرائیویٹ آئی پی ایڈریس ہوتا ہے۔ سب سے پہلا اور اہم سوال تو یہی ہوا نا کہ میرے کمپیوٹر کا اصل آئی پی ایڈریس کیا ہے؟ اسے کسی ڈومین پر میپ کرنے کی بات تو بعد میں آتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس مقصد کا ایک سافٹ وئر اسی ماہ کے ایک رسالے کی کور سی ڈی میں دیکھا ہے۔ ڈی ایس ایل ہوسٹ۔ یہ کس طرح کام کرتا ہے، یہ تو معلوم نہیں، لیکن انسٹال کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ یہاں سے ملنا چاہئے:
http://dsl-speed.org
 

جیسبادی

محفلین
پہلے دو باتوں کا پتہ کرنا پڑے گا:

۱) کیا آپ کا ISP آپ کو اپنے کمپوٹر پر server چلانے کی اجازت دیتا ہے؟ یہ آپ کو ISP سے پتہ کرنا پڑے گا۔ امریکہ میں تو اکثر ISP اس کی اجازت دیتے ہیں۔ پاکستان کا پتہ نہیں۔
۲) کیا آپ کا ISP آپ کو static ٰIP adress دیتا ہے یا dynamic؟ اکثر dynamic دیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا IP address بدلتا رہے گا۔

اگر اوپر کے دو مرحلے طے ہو جاتے ہیں تو سب ٹھیک ہے۔ اگر static پتہ ہے تو آپ کی موج ہے۔ اگر dynamic ہے، تو آپ no-ip.com سے مفت URL لے سکتے ہو۔ یہ اس طرح کام کرتا ہے کہ آپ کے کمپوٹر پر ایک کلائنٹ وقفہ وقفہ سے no-ip.com کے سرور کو اپنا IP پتہ )(202.121.44.22 بتاتا رہتا ہے۔

http://www.no-ip.com


باقی لینکس پر تو پہلے ہی LAMP کام کر رہا ہوتا ہے۔
LAMP=Linux + Apache + mySQL + PHP/perl/python/Ruby

ونڈوز پر بھی تنصیب ممکن ہے۔
 
ساکن آئی پی

نبیل DHCP نہیں چلے گا، معاملہ ساکن آئی پی سے شروع ہوتا ہے۔ یہاں کراچی میں ڈی ایس ایل کنکشن میں ساکن آئی پی کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جو پرائیوٹ سپیس سے باہر ہوتے ہیں تاہم ان کا خرچ خاصا ہے۔ 256 ک‌ب کی بینڈوتھ کے لیے ایک ماہ کا خرچ 20،000 روپے تک آسکتا ہے۔ انسٹال چارجز اس کے علاوہ ہیں (تقریباً 10٫000)

پاکستان میں ڈی ایس ایل کے بڑے سبسکرائبر بھی ای میل کے علاوہ کوئی سروس خود فراہم نہیں کرتے کیونکہ ایک تو اس سے مینیجمنٹ کا خرچا بھی بڑھتا ہے اور یہ مہنگا بھی ہے۔ ویب ، میل یا ایف ٹی پی سرور وغیرہ چلانے پر آئی ایس پیز کو اعتراض نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی اور شارق، اپنے کمپیوٹر پر لوکل ویب سرور تو میں عرصہ دراز سے استعمال کر رہا ہوں۔ LAMP نہ سہی، میرے ونڈوز کمپیوٹر پر AMP تو چل ہی رہا ہے اور میں اردو ویب کے لیے کافی کام پہلے اپنے کمپیوٹر پر ہی ٹیسٹ کرتا ہوں۔ دوسرے میرے پاس کیبل موڈیم والا (10 Mbps) انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ آئی پی ایڈریس البتہ dhcp کے ذریعے ملتا ہے۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ میرا آئی ایس پی مجھے میرے کمپیوٹر پر ویب سرور چلانے کی اجازت دے گا یا نہیں۔ ویسے یہ میرا کمپیوٹر ہے، آئی ایس پی کو اس پر کیا اعتراض ہونا چاہیے؟ بہرحال میں اس سے پوچھ کر دیکھوں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:
دوسرے میرے پاس کیبل موڈیم والا (10 Mbps) انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ آئی پی ایڈریس البتہ dhcp کے ذریعے ملتا ہے۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ میرا آئی ایس پی مجھے میرے کمپیوٹر پر ویب سرور چلانے کی اجازت دے گا یا نہیں۔ ویسے یہ میرا کمپیوٹر ہے، آئی ایس پی کو اس پر کیا اعتراض ہونا چاہیے؟ بہرحال میں اس سے پوچھ کر دیکھوں گا۔

کمپوٹر تو آپ کا ہے، انٹرنیٹ تو ISP کا ہے۔ کئ میل ڈومین DSL پر چلنے والے sendmail SMTPserverسے میل قبول نہیں کرتے، سپیم کی وجہ سے۔ ISP بھی ports بند کر سکتا ہے۔
 

mwalam

محفلین
نبیل نے کہا:
جیسبادی اور شارق، اپنے کمپیوٹر پر لوکل ویب سرور تو میں عرصہ دراز سے استعمال کر رہا ہوں۔ LAMP نہ سہی، میرے ونڈوز کمپیوٹر پر AMP تو چل ہی رہا ہے اور میں اردو ویب کے لیے کافی کام پہلے اپنے کمپیوٹر پر ہی ٹیسٹ کرتا ہوں۔ دوسرے میرے پاس کیبل موڈیم والا (10 Mbps) انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ آئی پی ایڈریس البتہ dhcp کے ذریعے ملتا ہے۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ میرا آئی ایس پی مجھے میرے کمپیوٹر پر ویب سرور چلانے کی اجازت دے گا یا نہیں۔ ویسے یہ میرا کمپیوٹر ہے، آئی ایس پی کو اس پر کیا اعتراض ہونا چاہیے؟ بہرحال میں اس سے پوچھ کر دیکھوں گا۔
آپ اپنا ڈومین لیں اور اسے www.dyndns.org پر رجسٹر کرا لیں ۔
 

منہاجین

محفلین
قدیر میں کو ڈھیروں شاباش

واہ قدیر میاں واہ! آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔ بہت مزے کی تحریر لکھی ہے آپ نے۔ آپ کی بہت سی باتیں تو میرے لئے بھی نئی تھیں۔ مگر ایک بات ہے کہ اسے یہاں محفل میں کیوں شائع نہیں کرتے؟ اور دوسرے یہ کہ آپ نے (میری طرح) محفل کو وقت دینا کم کیوں کر دیا ہے؟ آپ تو اس کے بانی ممبران میں سے ہیں۔
 

دوست

محفلین
واقعی یہ سوچنے کی بات ہے۔مگر کسی اور دھاگے میں۔
یہ قدیر میاں کم کم بلکے کچھ زیادہ ہی کم کم کم ۔۔۔۔ نظر آتے ہیں اب ادھر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
بہت خوب۔ ابھی تک ہنسی نہیں رک رہی۔ بہت ہی مزے کی بات کہی :lol:

ویسے یہ تو بتائیں کہ یہ پورٹ بلاکیج اگر ونڈوز سروس پیک 2 کی وجہ سے ہو تو کیسے پتہ چلے گا اور اگر آئی ایس پی کی طرف سے ہو تو کیسے پتہ چلے گا یا اسے اینٹی وائرس کی فائر وال بلاک کر رہی ہو تو؟
 

اظفر

محفلین
عجیب بات ہے ۔ میرے کافی حیرانگی ہو رہی ہے نبیل سمیت کسی کو بھی اس بات کی مکمل انفارمیشن نہیں حالانکہ کہ یہ تو عام سی چیز ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عجیب بات ہے ۔ میرے کافی حیرانگی ہو رہی ہے نبیل سمیت کسی کو بھی اس بات کی مکمل انفارمیشن نہیں حالانکہ کہ یہ تو عام سی چیز ہے ۔
اظفر، اس میں حیرانی کی کیا بات ہے؟ یہاں ہم ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ہی اکٹھے ہوتے ہیں۔ کئی مرتبہ کافی عام سی باتوں کا بھی علم نہیں ہوتا۔ اسی لیے سوال کیے جاتے ہیں۔
 

اظفر

محفلین
یہ بات تو ٹھیک ہے ۔ لیکن آپ میں سے زیادہ لوگ ماہر ہیں اس فیلڈ میں ۔ اسی لیے مجھ ناچیز کو حیرانی ہو رہی ہے ۔ آپ شاید یہ سمجھے میں طنز کر رہا ہوں ۔
ڈی ایس ایل موڈمز میں پورٹ میپنگ موجود ہوتی ہے ۔ اگر ڈی ایس ایل پر صرف ایک پی سی لگا ہو تو آٹو میٹک پورٹ 21 اور پورٹ 80 کی کیوریز اسی کی طرف میپ ہو جاتی ہیں‌۔ البتہ ایک سے زیادہ پی سی کی صورت میں اس کی سیٹنگ کرنا پڑ سکتی ہے ۔
ڈینامک آئی پی کا حل تو ہے جس کی ایک مثال نو آئی پی کی ویب سایٹ ہے ۔
اگر آپ کا پی سی ڈیلی ایک بار یا اس سے زیادہ ری سٹارٹ‌ہوتا ہے تو پھر زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ سٹیٹک آئی لے لیں ۔ اگر پی سی کئی کئی دن تک ری سٹارٹ نہیں ہوتا تو پھر ڈینامک آئی پی زیادہ بہتر ہے ، کیونکہ روٹر یا ڈی ایس ایل موڈم کو ری سٹارٹ کر کے آئی بلی جا سکتی ہے اس سے ہیکرز سے بچنے میں مدد ملتی ہے ورنہ ہائی سپیڈ انترنیٹ والے سرورز ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔
اگر ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو اپاچی ایک بہترین ویب سرور ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو تفصیل کے ساتھ لکھ سکتا ہون‌مگر اس میں ٹایم لگے گا ۔
 
Top