ذرا اس کو تو دیکھیں

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ یہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تصویر نہیں، اس کردار کی تصویر ہے جو حضرت عیسٰی سے منسوب ہے

ابھی ہم لوگ بھی تو کارٹونوں والا کام کر رہے ہیں کہ حضرت عیسٰی کے کارٹون پر بحث کر رہے ہیں

عیسائی کچھ بھی کہیں، لیکن بحیثیت مسلمان، ہمیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کی توہین نہیں‌کرنی چاہیئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ ہمارے لیے تمام انبیاء اسی طرح قابل احترام ہیں جیسے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم قابل احترام ہیں۔ تمام انبیاء کا احترام ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ برائے مہربانی اس کا خیال رکھیں۔
 

F@rzana

محفلین
نبیل نے کہا:
منصور کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ ہمارے لیے تمام انبیاء اسی طرح قابل احترام ہیں جیسے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم قابل احترام ہیں۔ تمام انبیاء کا احترام ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ برائے مہربانی اس کا خیال رکھیں۔

میں بھی نبیل اور منصور سے پوری طرح متفق ہوں،
اور یہی لکھنا چاہتی تھی لیکن خوامخواہ کی بحث چھڑنے کے خیال سے نہیں لکھا تھا۔

شکریہ نبیل
 
Top