عرفان صدیقی ذرا سی بات پہ دل کا گداز ہو جانا

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہوا کا چلنا‘ دریچوں کا باز ہو جانا
ذرا سی بات پہ دل کا گداز ہو جانا

مرے کنار سے اٹھنا مرے ستارے کا
اور اس کے بعد شبوں کا دراز ہو جانا

وہ میرے شیشے پہ آنا تمام گردِ ملال
پھر ایک شخص کا آئینہ ساز ہو جانا

وہ جاگنا مری خاکِ بدن میں نغموں کا
کسی کی انگلیوں کانے نواز ہو جانا

خیال میں ترا کُھلنا مثالِ بند قبا
مگر گرفت میں آنا تو راز ہو جانا

میں اس زمیں پہ تجھے چاہنے کو زندہ ہوں
مجھے قبول نہیں بے جواز ہو جانا​
 

کاشفی

محفلین
عمدہ و لاجواب ۔ دیر دیر سے شیئر کرتے ہیں لیکن بہت ہی خوب کرتے ہیں۔۔
شکریہ بہت بہت۔خوش رہیئے۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی ہاں۔میری ناقص رائے میں یہ تینوں طرز ہائے کلام درست ہیں۔اسناد تلاش کرنے کی ابھی فرصت نہیں مگر ان کے معروف ہونے میں تو کسی کو بھی کلام نہیں ہونا چاہیے۔
 
چہ خوشست زندگی را ہمہ سوز و ساز کردن
دلِ کوہ و دشت و صحرا بدمی گداز کردن

اقبال ۔ پیام مشرق
بے حد ممنون ہوں جناب!
کیا ایسا ہر فعلِ مضارع کے ساتھ کیا جا سکتا ہے؟
یعنی سوز ہو جانا یا گسل ہو جانا بھی درست ہوگا؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی ہاں۔میری ناقص رائے میں یہ تینوں طرز ہائے کلام درست ہیں۔اسناد تلاش کرنے کی ابھی فرصت نہیں مگر ان کے معروف ہونے میں تو کسی کو بھی کلام نہیں ہونا چاہیے۔
دل کا محل، دل کا مکان، دل کی جگہ، دل کا درد اور دل کا کاروبار جیسی مثالوں کے بارے میں کسی دن فرصت سے بیان فرمائیے گا۔ منتظر رہوں گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بے حد ممنون ہوں جناب!
کیا ایسا ہر فعلِ مضارع کے ساتھ کیا جا سکتا ہے؟
یعنی سوز ہو جانا یا گسل ہو جانا بھی درست ہوگا؟

از جلوۂ علم بی نیازم
سوزم ، گریم ، تپم ، گدازم

اقبال ۔ پیام مشرق
:) میرے پاس صرف اقبال ہی کے کلیات فارسی یونی کوڈ میں ہیں، کافی اشعار ہیں، اگر آپ کو یہ یا کسی اور شاعر کا یونی کوڈ کلام مل سکے تو کئی اشعار مل جائیں گے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ریحان بھائی۔۔۔ یہ چھیڑ چھاڑ صرف راحیل فاروق بھائی کو دیکھ کر کی ہے۔۔۔۔ ان کے اتنے ثقیل مراسلات ہوتے ہیں جو میرے سر کے اوپر سے ایسے گزر جاتے ہیں جیسے گھروں کے اوپر وہ مال بردار جہاز نہیں گزرتا دھویں کی لکیر بناتا ہوا۔ آپ حسن ظن سے کام لیں۔ یقین کریں کسی طرح بھی آپ کو تنگ کرنا مقصد نہیں ہے۔
 
Top