ذرا پہچانیئے توسہی کیا واقعی یہ چنگچی رکشہ ہے یا کوئی ٹرک یا پھر کچھ اور ؟
یہ رکشے نہ صرف روڈ ٹیکس سے مستثنٰی ہیں بلکہ انھیں چلانے والے لائیسنس سے بھی، اور پھر ان سے یہ پوچھنا بھی ضروری نہیں کہ بھائی آپ نے اتنے لوگ بمعہ سامان آخر کیوں لاد رکھے ہیں، شاید اتنے آدمیوں اور سامان کے کرائے میں سے یہ ایک آدمی کا کرایہ پوچھنے والوں کو بطور ہدیہ پیش کرتے ہیں یا پھر، پوچھنے والے انھیں بچے اور غریب سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں، اور یہ کون سا بیچارے ضرر رساں ہیں، یہ تو معمولی سے حادثہ کا سبب ہی تو بنتے ہیں، اب یہ ڈمپر یا کراچی میں چلتی ہوئی بس تو ہیں نہیں کہ لوگوں کو کچل ڈالیں سو چلو جانے دو بیچاروں کو۔