مصحفی ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا ۔ مصحفی

فرخ منظور

لائبریرین
غزل

ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا
کبھو تو اس طرف بھی آئیے گا

ہمارا دل ہے قابو میں تمہارے
بھلا جی کیوں نہ اب ترسائیے گا

جو ہم رونے پہ آویں گے تو اے ابر
بجائے آب، خوں برسائیے گا

بہار آئی تو اب کے ناصحوں کو
گریباں پرزے کر دکھلائیے گا

ق
کہا اے مصحفی میں اُس سے اک دن
کہ بوسہ آج تو دلوائیے گا

جواب اس نے دیا مجھ کو کہ صاحب
کوئی یہ وقت ہے؟ پھر آئیے گا

(غلام ہمدانی مصحفی)
 
فاتح

لائبریرین
کوئی یہ وقت ہے؟ پھر آئیے گا
رجائیت سے بھرپور جواب ہے:laughing:
خوبصورت غزل ارسال کرنے پر آپ کا شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
بہت خوب فرخ بھائی ، مزا آگیا کلاسک کا۔ جواب نہیں۔ بہت خوب

فاتحِ صدعالم انکل۔ ’’ رجائیت ‘‘ کے معنی بد ل نہیں دیے آپ نے ؟؟
( ہاہاہاہہاہاہاہ)
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب فرخ بھائی ، مزا آگیا کلاسک کا۔ جواب نہیں۔ بہت خوب

فاتحِ صدعالم انکل۔ ’’ رجائیت ‘‘ کے معنی بد ل نہیں دیے آپ نے ؟؟
( ہاہاہاہہاہاہاہ)
کوئی یہ وقت ہے؟ پھر آئیے گا
بھتیجے! اس میں دلائی جانے والی امید (جسے رجائیت بھی کہا جاتا ہے;)) شاید کسی قنوطیت کے پردے میں چھپ گئی ہے تبھی آپ کو دکھائی نہیں دی۔:laughing:

بیٹے! آپ کے ہم منصب اور ہمارے ہمدم فرخ منظور صاحب معروف بہ سخنور نے محفل میں ہی فرہنگ آصفیہ ڈاؤن لوڈ کرنے کا ربط عنایت فرمایا تھا۔ مذکورہ دھاگے میں اگر آپ نے محض "بہت شکریہ سخنور صاحب بہت خوب ، ماشا اللہ" کی گردان کرنے کی بجائے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی کتب کی تعداد بارہ ہزار سے بارہ ہزار ایک کر لی ہوتی تو اس لفظ کے معنی بھی آپ پر آشکار ہونے سے (اللہ کی ذات کے سوا) دنیا کی کوئی طاقت نہ روک پاتی مگر صد افسوس۔
(ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا)
 
قبلہ تعداد تو 14301 ہو چکی ہے ۔ 27 جلدیں لغت کی بھی شامل ہوگئی ہیں ، ۔ مقصود کتابوں کا قبرستان بنانا ہے ۔ پڑھنا کہاں مجھ کو مقدور۔ ہم تو صرف لاد نے کے کام آتے ہیں۔:silly: :silly:
(ویسے آپ کی ’’نفرت ‘‘ کاجواب نہیں ، کہ ’’ رجوعیت ‘‘ کو ’’ رجائیت ‘‘ گردانتے ہیں ۔ ہاہاہاہاہ)
 
ان 14301 مقبروں کے قبرستان (خصوصاً لغت کی 27 قبروں) میں جھانک کر "رجوعیت" کا مطلب ہمیں بھی سمجھائیے گا کہ شاید ہماری "رجعت" پسند طبع اور آپ کی "رجولیت" کو ابدی سکون نصیب ہو۔;) ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
 
مغزل

محفلین
رجوعیت
ثلاثی مجردکے باب میں دخیل اسم ِ مشتق اسمِ کیفیت ہے اصل جوہر رجع ہے جس سے رجوع ہوا ۔۔
ویسے یہ میری ذاتی لغت ہے آپ کا اس پر ایمان لانا درست نہیں ۔
 
کاشفی

محفلین
غزل

ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا
کبھو تو اس طرف بھی آئیے گا

ہمارا دل ہے قابو میں تمہارے
بھلا جی کیوں نہ اب ترسائیے گا

جو ہم رونے پہ آویں گے تو اے ابر
بجائے آب، خوں برسائیے گا

ق
کہا اے مصحفی میں اُس سے اک دن
کہ بوسہ آج تو دلوائیے گا

جواب اس نے دیا مجھ کو کہ صاحب
کوئی یہ وقت ہے؟ پھر آئیے گا

(غلام ہمدانی مصحفی)

ہم سے ملیئے ۔۔ ہم آپ کو داد دیں گے۔۔
شکریہ بیحد۔۔ اعلٰی انتخاب ہے جناب کا۔۔
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ بہت بہت۔۔۔لیکن وہ تو آپ اوپر اوپر سے ملتے ہیں دل سے ملا کریں ناں۔۔خوشی ہوگی بہت۔۔خوش رہیں۔۔
حضور! آپ بھی ان سے ملنے کو کہتے ہیں جو کبھی بھولے بھٹکے بھی کراچی کی راہ نہ لیں۔ :grin:
کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا
آپ پر تو ہمارے حقوقِ ہمسائیگی بھی ہیں۔:)
 
فاتح

لائبریرین
رجوعیت
ثلاثی مجردکے باب میں دخیل اسم ِ مشتق اسمِ کیفیت ہے اصل جوہر رجع ہے جس سے رجوع ہوا ۔۔
ویسے یہ میری ذاتی لغت ہے آپ کا اس پر ایمان لانا درست نہیں ۔
خدا نہ کرے کہ میرا ایمان اس قدر متزلزل ہو۔:grin:
ہاہاہاہاہاہا
لیکن آپ اپنی ذاتی لغو میں اضافے جاری رکھیے، مثلاً
رکوعیت
ثلاثی مجردکے باب میں دخیل اسم ِ مشتق اسمِ کیفیت ہے اصل جوہر رکع ہے جس سے رکوع ہوا۔
رفوعیت
ثلاثی مجردکے باب میں دخیل اسم ِ مشتق اسمِ کیفیت ہے اصل جوہر رفع ہے جس سے رفوع ہوا۔
 
راقم

محفلین
محترم سخنور صاحب، السلام علیکم
ویسے میں نے شکریے کا بٹن تو دبا دیا تھا لیکن یہ غزل شکریے سے زیادہ داد کی مستحق ہے، اسی لیے مجبوراً لکھنا پڑ گیا۔
آپ کا بہت بہت شکریہ اور ساتھ ہی مصحفی کا بھی، گو کہ مصحفی اب بٹن نہیں دبا سکتے۔
 
کاشفی

محفلین
حضور! آپ بھی ان سے ملنے کو کہتے ہیں جو کبھی بھولے بھٹکے بھی کراچی کی راہ نہ لیں۔ :grin:
کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا
آپ پر تو ہمارے حقوقِ ہمسائیگی بھی ہیں۔:)

ھممم ۔۔۔ :happy: ۔۔ کدھر تھے اتنے دنوں تک۔۔۔ آئیے گلے ملیئے۔۔پہلے کیوں نہیں بتایا آپ نے کہ آپ ہمارے ہمسائے ہیں۔۔کوئی چائے پینے آجاتا آپ کے یہاں۔۔۔۔ ۔ :box:
 
فاتح

لائبریرین
"زندگی رہی" سے کیا مراد ہے جناب؟ نصیبِ دشمناں کیا خود کشی کے ارادے سے جا رہے ہیں؟;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ بہت بہت۔۔۔لیکن وہ تو آپ اوپر اوپر سے ملتے ہیں دل سے ملا کریں ناں۔۔خوشی ہوگی بہت۔۔خوش رہیں۔۔

قبلہ، اگر آپ لاہور آ سکتے ہیں تو ہم چشم براہ ہیں۔ اس کے علاوہ ملنے کی صورت تو یہی ہو سکتی ہے۔ افسوس کراچی بہت دور ہے، فاتح صاحب لاکھ کہتے رہے لیکن میں کراچی نہ آ سکا۔ اس لئے اگر آپ کو ملنا ہے تو بصدِ شوق لاہور تشریف لائیے۔ میں تو اردو محفل کے ہر رکن کو لاہور میں خوش آمدید کہنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔ :)
 
Top