مصحفی ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا ۔ مصحفی

فرخ منظور

لائبریرین
محترم سخنور صاحب، السلام علیکم
ویسے میں نے شکریے کا بٹن تو دبا دیا تھا لیکن یہ غزل شکریے سے زیادہ داد کی مستحق ہے، اسی لیے مجبوراً لکھنا پڑ گیا۔
آپ کا بہت بہت شکریہ اور ساتھ ہی مصحفی کا بھی، گو کہ مصحفی اب بٹن نہیں دبا سکتے۔

وعلیکم السلام محترم راقم صاحب۔ آپ کو پسندیدہ کلام میں دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ بہت شکریہ جناب۔ اچھا کلام لکھنے کے لئے اساتذہ کو پڑھنا بھی بہت ضروری ہے۔ امید ہے ہماری حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آپ یہاں تشریف لاتے رہیں گے۔ :)
 
مغزل

محفلین
جوجو ۔ توبہ ہے ، تم جسے منھ کی کھانی کہہ رہی ہو فاتح بھیا کے نزدیک رجائیت ہے ۔۔۔ پچھلے مراسلے تو دیکھو
 
کاشفی

محفلین

قبلہ، اگر آپ لاہور آ سکتے ہیں تو ہم چشم براہ ہیں۔ اس کے علاوہ ملنے کی صورت تو یہی ہو سکتی ہے۔ افسوس کراچی بہت دور ہے، فاتح صاحب لاکھ کہتے رہے لیکن میں کراچی نہ آ سکا۔ اس لئے اگر آپ کو ملنا ہے تو بصدِ شوق لاہور تشریف لائیے۔ میں تو اردو محفل کے ہر رکن کو لاہور میں خوش آمدید کہنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔ :)

شکریہ بہت بہت۔۔چلیں یہیں اردو محفل میں ہی ملاقتیں رہیں گی۔۔
 
فاتح

لائبریرین

قبلہ، اگر آپ لاہور آ سکتے ہیں تو ہم چشم براہ ہیں۔ اس کے علاوہ ملنے کی صورت تو یہی ہو سکتی ہے۔ افسوس کراچی بہت دور ہے، فاتح صاحب لاکھ کہتے رہے لیکن میں کراچی نہ آ سکا۔ اس لئے اگر آپ کو ملنا ہے تو بصدِ شوق لاہور تشریف لائیے۔ میں تو اردو محفل کے ہر رکن کو لاہور میں خوش آمدید کہنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔ :)
حضور! کراچی کیا آپ تو ہمارے لاکھ بلاووں کے باوجود چار گھنٹے کے فاصلے پر کبھی اسلام آباد بھی تشریف نہیں لاتے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
غزل

ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا
کبھو تو اس طرف بھی آئیے گا

ہمارا دل ہے قابو میں تمہارے
بھلا جی کیوں نہ اب ترسائیے گا

جو ہم رونے پہ آویں گے تو اے ابر
بجائے آب، خوں برسائیے گا

ق
کہا اے مصحفی میں اُس سے اک دن
کہ بوسہ آج تو دلوائیے گا

جواب اس نے دیا مجھ کو کہ صاحب
کوئی یہ وقت ہے؟ پھر آئیے گا

(غلام ہمدانی مصحفی)

بہت شکریہ فرخ صاحب، خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔
 
Top