ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے

پروفیسرعنایت علی خاں

مجھے ہمسائے کے گھر میں جونہی شعلے نظر آئے
تو قبل اس سے کہ یہ آتش مرے گھر تک پہنچ جائے
بہ عجلت تھانے اور فائر بر گیڈ فون کھڑکائے
مگر دونوں جگہ سے یہ جواب لاجواب آئے

ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے

مرا اک دوست مدت بعد مجھ سے ملنے آیا کل
یہیں دل کا پڑا دورہ تو میں بھی ہو گیا بے کل
وہ بولا، تیسرا دورہ ہے دل کے وارڈ میں لے چل
وہاں پہنچا تو بولا ڈاکٹر کچھ سوچ کر اک پل

ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے​
 
لکھ کر دو بند، رک گئے پروفیسر صاحب اور یہ بولے
ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے
لکھے دو بند ، پھر رک کر پروفیسر ہوئے گویا
ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے
پروفیسر صاحب نے تو شاید دو سے زیادہ ہی لکھے ہوں مجھے کہیں سے یہی دو ملے تو یہا ں محفلین کے لئے پیش کر دئیے ویسے ایک کام ہو سکتا ہے کہ آپ سبھی اس کو نظر میں رکھتے ہوئے کچھ اسی کے ساتھ ملاتے جائیں؟
یا کہ آپ بھی یہی کہیں گے
ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اسکے بعد دیکھیں گے
 
پروفیسر صاحب کی طرز میں کچھ میری طرف سے قافیہ کی تکرار کو در گذر فرمائیے گا
ملی ان سے نظر کل راہ چلتے ، وہ لگے کہنے
تری دیدہ درہنی اب نہ ہم سے ہو سکے سہنے
پریشاں ہم بھی ہو بیٹھے ، لگے تھے ان سے کچھ کہنے
ہماری بات ٹوکی، چلدی، اور وہ بھی لگی کہنے

ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے
 
پروفیسر صاحب کی طرز میں کچھ میری طرف سے قافیہ کی تکرار کو در گذر فرمائیے گا
ملی ان سے نظر کل راہ چلتے ، وہ لگے کہنے
تری دیدہ درہنی اب نہ ہم سے ہو سکے سہنے
پریشاں ہم بھی ہو بیٹھے ، لگے تھے ان سے کچھ کہنے
ہماری بات ٹوکی، چلدی، اور وہ بھی لگی کہنے

ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے
بس۔۔۔۔ہو گیا ورلڈ کپ، اب کل ہی دوبارہ ان سے نظر ملائیے اور نتائج سے آگاہ کیجیے :cool2:
 
بس۔۔۔۔ہو گیا ورلڈ کپ، اب کل ہی دوبارہ ان سے نظر ملائیے اور نتائج سے آگاہ کیجیے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے ویسے خیالی تھا سب کچھ جو بیان کیا
تو نتائج بھی خیالی ہی بیان کر دی جیے گا
چوہدری صاحب کی فرمائش پہ
جو ہارے میچ ہم آخر تو آئی ہم سے وہ ملنے
اسے دیکھا جو ہم نےتو، ذرا ہم بھی لگے کھلنے
ہمیں خاموش پا کر اس کے بھی لب جو لگے سلنے
ابھی کچھ میچ رہتے ہیں ،کہا ہم سے یہ اس دل نے

ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے
 
چوہدری صاحب کی فرمائش پہ
جو ہارے میچ ہم آخر تو آئی ہم سے وہ ملنے
اسے دیکھا جو ہم نےتو، ذرا ہم بھی لگے کھلنے
ہمیں خاموش پا کر اس کے بھی لب جو لگے سلنے
ابھی کچھ میچ رہتے ہیں ،کہا ہم سے یہ اس دل نے

ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے
زبردست۔ آپ شاعر ہیں بھئی
 
Top