ذمہ داریوں کی تقسیم

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی جملہ پر کچھ انگریزی کیپشنز کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ میرے خیال میں مین مینو اور ٹاپ مینو پر روابط کے لیے تحریری اردو سے بہتر تصویری اردو پر مبنی لنکس ہیں۔ یہ میں وقت ملتے ہی شامل کر دوں گا۔ جریدے پر نظر ڈالتے ہی شدت سے آرٹیکل کی فارمیٹ‌ کو سٹینڈرڈائز کرنے کی ضرورت کا احساس ہوتا ہے۔

یہاں میں اصل بات ذمہ داریوں کی تقسیم سے متعلق کرنا چاہ رہا تھا۔ خود سے آپ لوگوں میں کو کوئی ذمہ داری سونپنے کی بجائے میں نے آپ سے پوچھنا مناسب سمجھا ہے۔ اگر آپ میں سے کسی کی مصروفیات یہ ذمہ داری سنبھالنے کی اجازت نہیں دیتی تو بلا جھجک بتا دیں۔ اگر یہاں پوسٹ نہ کرنا چاہیں تو مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے بتا سکتے ہیں۔

شاکر ۔ ایڈمنسٹریٹر
مہوش ۔ ایڈمنسٹریٹر
شمیل ۔ پبلشر
سیدہ شگفتہ ۔ پبلشر
(جاری۔۔)
 

مہوش علی

لائبریرین
میری توجہ فی الحال بھرپور طریقے سے لائیبریری پروجیکٹ پر مبذول ہے، اس لیے اس پروجیکٹ میں فعال سرگرمی نہ دکھا سکوں۔

بہرحال، میں چاہوں گی کہ Non Active ممبر ہی کے طور پر سہی، لیکن جملہ کو بطور ایڈمنسٹریٹر اور پبلشر استعمال کرنے کی ٹیکنیکز کو اچھی طریقے سے سمجھ لوں، کیونکہ جیسے ہی فارغ وقت ملے گا، اس پروجیکٹ پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت تو مجھے ایک مصروفیت آن پڑی ہے۔ وقت ملتے ہی سب کے اکاؤنٹ‌ اور پرمیشن سیٹ اپ کرنے کا کام کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ذمہ داریوں کا بار انہی کے کندھوں پر ڈالنا چاہتے ہیں جو اس کے لیے وقت نکال سکتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر اور پبلشر خواتین و حضرات کو اس سلسلے میں نامہ نگاروں کی نسبت کچھ pro-active ہونا پڑے گا۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کی دوسری مصروفیات کی بنا پر آپ کا جریدے کو وقت دینا ممکن نہیں ہے تو آپ کوئی بوجھ لیے بغیر اس سے الگ ہو سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی ذیل کے مطابق جریدہ کی ذمہ داریاں تقسیم کی ہیں۔

مہوش علی اور شاکر ایڈمنسٹریٹر
شمیل قریشی، سیدہ شگفتہ اور محب علوی: پبلشر
اس کے علاوہ میں نے نئے نامہ نگاروں کے طور پر شمشاد، رضوان، فریب، رانا منصور اکبر کو شامل کیا ہے۔

جن خواتین و حضرات کی جریدہ کے سسٹم میں رکنیت نئی ہے۔ انہیں ای میل جلد موصول ہو جائے گی۔ آپ لوگوں کو ای میل میں اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ ملے گا۔ اس کے ذریعے آپ www.urduweb.org/index.php پر جا کر لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ کم از کم ایک مرتبہ لاگ ان ہو کر اور ایک آرٹیکل سبمٹ کرنے کی کوشش کر کے دیکھیں اور جن مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کے بارے میں مجھے بتائیں۔

ابھی چونکہ کام کا آغاز ہے اس لیے موقعہ ہے کہ آپ میں سے جو دوست انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنا چاہیں وہ یہاں رجوع کر سکتے ہیں۔ جن دوستوں کو انتظامی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ فرصت ملنے پر ایڈمن ایریا سے واقفیت حاصل کریں۔ جملہ کی فیچرز کا احاطہ کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔
 
نبیل بھائی ، کیا پبلشرز بھی پوسٹ کر سکتے ہیں ۔ یہ بھی بتائیں کہ کہاں سے جملہ کو استعمال کر نے کی معلومات مل سکتی ہیں ۔ بے شک انگریزی میں ہی کیوں نہ ہوں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد شمیل قریشی نے کہا:
نبیل بھائی ، کیا پبلشرز بھی پوسٹ کر سکتے ہیں ۔ یہ بھی بتائیں کہ کہاں سے جملہ کو استعمال کر نے کی معلومات مل سکتی ہیں ۔ بے شک انگریزی میں ہی کیوں نہ ہوں ۔

شمیل، بھائی صاحب آپ پوسٹ ہی نہیں اب پبلش بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ کچھ سیکشنز میں دوسروں کے پوسٹ کیے ہوئے آرٹیکل بھی پہلے پرکھ کر پھر پبلش کریں۔

جہاں تک جملہ کی معلومات کا تعلق ہے، اس بارے میں میں جلد ہی پوسٹ‌ کرتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
یہ بھی ٹھیک ہے۔
بھائی جی ان پراجیکٹس کی وجہ سے میں لبیک نہیں لکھ پا رہا ہوں آج کل۔
لغت،ترجمہ اور اب جریدہ۔
آپ ایسا کیجیے مجھے ایڈمن نہیں پبلشر بنا دیں۔سپیس وغیرہ کے شعبے کا ساتھ میں کوئی اور ساتھی بھی ہو میرے۔تاکہ اگر میں تحاریر مدون نہ کرسکوں تو متبادل دستیاب ہو۔
ایڈمن کے لیے مجھے بہت سا وقت اسے دینا ہوگا اور انٹرنیٹ پر میں زیادہ وقت اردو محفل یا ایم ایس این چیٹ پر گزارنا پسند کرتا ہوں۔
خبروں کےساتھ کوشش کروں گا کہ حاضر ہوتا رہوں۔
اگر آپ اعزازی عہدہ دینا چاہتے ہیں تو بے شک برقرار رکھیے مگر پھر عرض کررہا ہوں میرا متبادل موجود ہونا چاہیے ہر صورت میں تاکہ کام چلتا رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کل میں نے کئی اکاؤنٹ‌ سیٹ‌ اپ کیے ہیں اور متعلقہ خواتین و حضرات کو ای میل بھی مل چکی ہوگی۔ کچھ دوستوں کو ای میل garbage کی شکل میں مل رہی ہے۔ اگر ایسا ہے تو مجھے بتائیں۔ میں آپ کو آپ کے جملہ اکاؤنٹ‌ کے بارے میں فورم پر ذاتی پیغام بھیج دوں گا۔

اسکے علاوہ کچھ ایسی صورتحال سامنے آ رہی ہے کہ مجوزہ مدیران شاکر اور مہوش دوسرے پراجیکٹس میں حد درجہ مصروف لگ رہے ہیں۔ اسی لیے ان کی جگہ کوئی متبادل انتظام کیا جائے گا۔ تو کون ہیں جو یہ ذمہ داری لینے کی حامی بھرتے ہوں۔ آپ میں سے کبھی کسی نے کسی میگزین وغیرہ کے لیے کام کیا ہو یا صحافت کا تجربہ رکھتے ہوں تو یہ ایک موقع ہے اردو میں پہلے انٹرنیٹ پر ٹیکنالوجی میگزین کا نظام سنبھالنے کا۔ شمیل، محب، شگفتہ ۔۔ آپ میں سے کوئی؟
 
میں تیار ہوں ۔ میرے پاس آج کل کافی وقت ہے ۔ مجھے ابھی تک کوئی میل نہیں ملی ۔مجھے فارم کے ذاتی پیغامات میں میل کر دیں ۔
 

فریب

محفلین
نبیل بھائی اگر آپ تھوڑا تفصیل سے بتا دیں کہ ایڈمنسٹر کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی تو اس بارے میں آپ سے کوئی درخواست کی جا سکتی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل: آپ کا اکاؤنٹ تو پہلے سے موجود ہے۔ آپکا صرف پرمیشن لیول تبدیل ہوا ہے۔

فریب: شکریہ، میں اس سلسلے میں جلد ہی معلومات مہیا کرتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
شارق مستقیم صاحب کہاں ہیں؟
انھیں کیوں نہیں‌ بناتے آپ منتظم۔
انھیں خبروں کا تجربہ بھی ہے۔
اور جو دوست خبروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیں۔
یعنی سائنسی خبر کس طرح لکھنی ہے اس کے لیے
گلوبل سائنس ماہِ فروری ضرور پڑھیں۔ اس میں کچھ تفصیل موجود ہے۔
مزید تفصیل مدیر گلوبل سائنس علیم احمد نے ایک مضمون کی شکل میں پیش کرنے کا وعدہ کیاہے شاید اس ماہ کا شمارہ جو ابھی تک مارکیٹ میں نہیں آیا میں دستیاب ہو۔
گلوبل سائنس اور اس کے مدیران کو سائنسی صحافت کا وسیع تجربہ ہے۔ جو لوگ اس کے مستقل قاری ہیں جانتے ہیں کہ سائنسی خبر کی بناوٹ کیا ہوتی ہے ۔
کوشش کروں گا خود بھی ایک چھوٹی موٹی پوسٹ لکھوں اس موضوع پر۔
اور نبیل بھائی آخری دفعہ جب میں وہاں‌گیا تھا تو مجھے سب کچھ ایسے ہی نظر آیا تھا کچھ بھی نیا نہیں تھا۔ میری مراد متنظم کے اختیارات سے ہے۔ ایسی کوئی چیز میں وہاں‌دیکھ نہیں سکا۔
اب دیکھتا ہوں کیا صورت احوال ہے۔
ویسے آپ اس دن فرما رہے تھے کہ ٹنی ایم سی ای میں ویب پیڈ شامل کررہے ہیں۔ وہاں تو کچھ بھی نہیں۔
مزید کچھ اور فانٹس بھی دستیاب ہونے چاہیں۔
تاکہ ذرا چوائس موجود ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ کو الگ سے administrator والے ربط پر کلک کر کے وہاں اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ دینا ہوگا ، اسکے بعد آپ ایڈمن ایریا دیکھ پائیں گے۔ میں نے ابھی TinyMCE کا اردو ورژن جملہ پر نہیں ڈالا۔ وہاں صرف پہلے سے ٹائپ کیا ہوا اردو ٹیکسٹ‌ کاپی پیسٹ‌ کرکے فارمیٹ کرنا ممکن ہے۔ اس سلسلے میں یہاں پوسٹس موجود ہیں۔ میں دوبارہ اس بارے میں کچھ لکھوں گا۔

شارق مستقیم مصروف آدمی ہیں۔ انہیں کچھ انفراسٹرکچر اور ایک ٹیم تیار کرکے دے دی جائے تو وہ ساتھ دینے پر رضامند ہو جائیں‌گے۔ جہاں تک گلوبل سائنس کا تعلق ہے تو امانت علی گوہر صاحب آج چکر لگا کر گئے ہیں یہاں کا۔ ویسے ہمیں خود سے بہت کچھ سیکھنا پڑے گا۔ اور امید کرتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور لوگ بھی کام میں شریک ہوتے جائیں گے۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔
میں دیکھوں گا۔
وہیں سے شاید مضامین کو مدون کرنا بھی ممکن ہوسکے گا۔
میں ہر بار ماخذ دینا بھول جاتا ہوں پھر منہ اٹھا کر دیکھتا ہوں‌کہ اب کیا کروں۔
امانت علی گوہر کو گلوبل سائنس والوں نے الگ کردیا تھا۔یہ 4 پانچ ماہ پہلے کی بات ہے۔
باقاعدہ انھوں نے اشتہار چھاپے تھے رسالے میں۔
اندر کا حال تو خدا جانے کیا تھا۔
مجھے بڑا عجیب سا لگا تھا اس وقت بھی۔اگر اب امانت صاحب پڑھیں تو بتائیں ضرور کہ بات کیا تھی۔
 
Top