ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

جاسم محمد

محفلین
ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1765234-mooninhyderabadphotoshahidaliexpressx-1564759273-237-640x480.jpg

عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی ۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا ہے، عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت چیف میٹرولوجسٹ اور ماہر فلکیات نے شرکت کی جب کہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

اجلاس میں ملک بھر سے بہتر مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کاچاند گزشتہ روز نظر آگیا تھا، اور سعودی سپریم کورٹ کے مطابق حج کا اہم رکن وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا اور مملکت میں عید الاضحی 11 اگست بروز اتوارکو منائی جائے گی۔
 
آصف اثر

معطل
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت چیف میٹرولوجسٹ اور ماہر فلکیات نے شرکت کی جب کہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔
اس سے یہ بات بھی آسانی سے سمجھی جاسکتی ہے کہ فی الحال قوم پر فواد چوہدری جیسے اُجڈ اور گنوار لوگوں کا طبقہ حکمرانی کا خواہش مند ہے، جو سائنس کے بجائے مذہب بیزاری کا پرچار کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
 
اس سے یہ بات بھی آسانی سے سمجھی جاسکتی ہے کہ فی الحال قوم پر فواد چوہدری جیسے اُجڈ اور گنوار لوگوں کا طبقہ حکمرانی کا خواہش مند ہے، جو سائنس کے بجائے مذہب بیزاری کا پرچار کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
جاہل وہ ملاء ہیں جو آج بھی چاند دیکھنے پر یہودی ملاؤں کی طرح زور دٓیتے ہیں۔ ان ملاؤں میں سے کوئی آج بھی نہیں مانتا کہ ہلال کا پتہ بناء چاند دیکھے بھی جانا جاسکتا ہے :) ٓاور رویت ہلال کی روایت، تالمود سے گھڑی ہوئی ہے، قرآن حکیم سے ثابت ہے کہ اس جھگڑے کا فیصلہ اللہ تعالی نے کردیا تھا۔ کہ چاند کا اپنے حساب میں چلنا ، کیلنڈر بنانے کے لئے ہے۔ ٓ رسول اکرم نے یہ بیان فرمادیا اور کسی طور بھی ممکن نہیں کہ وہ یہودیوں کے ملاؤں کی طرف داری میں ایسا کوئی بیان دیتے ۔ لہذا یہ روایت ضعیف نہٓیں بلکہ خلاف قرآن حکیم ثابت ہوتی ہے۔

والسلام
 
Top