ذکراس پری وش کا......

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
آنسہ محترمہ مدیحہ گیلانی صاحبہ
آپ پاک صاف اردو محفل کے ان چند محفلین میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے دیکھا ہوا ہے ۔معلوم نہیں کس کا مصرعہ ہے مگر بلا مبالغہ ان پر صادق آتا ہے :۔"وہ چاند چہرہ ، ستارہ آنکھیں "۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام شامل ہے ، کیونکہ یہ دنیا کی واحد موئنث ہیں جو کم گوئی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں ۔ دو سال سے اردو محفل پر موجود ہیں مگر مجال ہے جو کبھی بات کی ہو ۔ ہاں البتہ کبھی کبھار اطلاع ناموں کی فہرست میں ایک اطلاع یہ بھی شامل ہوتی تھی کہ مدیحہ گیلانی نامی محفلین نے آپ کی فلاں پوسٹ کو سراہا ہے ۔ وہ تو بھلا ہو فاتح کا جس نے ایک دن ان کی سلیمانی ٹوپی اتار کے ان کا تعارف پیش کر دیا اور یوں انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال بعد اردو محفل پر کوئی مراسلہ پوسٹ کیا ۔ مجھے توان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ، ارے بھئی اپنے وسیب سے جو ہیں ۔
چھوٹاغالبؔ یار یہاں آپ نے ڈنڈی مار دی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ طرز تخاطب محفل پر ہم برداشت کریں گے۔ چونکہ محترمہ مدیحہ گیلانی نے اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ انہیں یہ بہتان بہت ناگوار گذرا ہے، کیا معذرت اور آئیندہ محتاط رہنے کی کوشش کریں گے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top