ذکر سافٹ ویئر میں نیا متن یا تراجم شامل کرنے کا طریق

طمیم

محفلین
ذکر سافٹ ویئر میں نئے متن اور تراجم شامل کرنے کے بارہ میں کسی نے کوئی تجربہ کیا ہے ؟
کیا اس بارہ میں کوئی اپنے تجربات سے آگاہ کرسکتا ہے ۔
ان کی ویب سائٹ http://zekr.org/wiki/Translation پر تراجم شامل کرنے کا طریق دیکھا لیکن سمجھ نہیں سکا کہ UTF-8 encoding without BOM کہ کیا چیز ہے ۔ کیا صرف متن کو لے کر نوٹ پیڈ پلس میں بی او ایم کے بغیر والی سیٹنگ کے مطابق محفوظ کرنے سے فائل ذکر سافٹ ویئر کے مطابق ہوجاتی ہے ۔
ذکر سافٹ ویئر کے لئے ترجمہ والی فائل تیار کرتے وقت کن چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے ؟
اسی طرح کسی خاص فونٹ کے لئے عربی متن کو کس طرح ذکر سافٹ ویئر میں شامل کیا جاتا ہے ؟
احمد گرافکس والوں نے چونکہ ایک ورژن تیار کیا تھا کیا ایک نیا ورژن تیار کئے بغیر صرف عربی اور ترجمہ کا نیا متن شامل نہیں کیا جاسکتا؟ نیا متن اس لئے کہ ہر فونٹ کے لئے نئے متن کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیا ذکر کے علاوہ کوئی اور ایسا سافٹ ویئر اس وقت موجود ہے جس میں عربی متن پر اپنی مرضی کا فونٹ اپلائی کرکے شامل کیا جاسکے اور مختلف زبانوں کے تراجم بیک وقت مرضی کے فونٹ میں پیش کئے جاسکیں۔
 

دوست

محفلین
بوم کے بغیر سیو کرنے کے لیے آپ کو notepad++ استعمال کرنا ہوگا۔ کافی عرصہ پہلے اسے استعمال کیا تھا، کوئی طریقہ تھا اس میں، شاید ڈبہ بن جاتا تھا اس کیریکٹر کا۔ پھر اسے فائنڈ ری پیلس کیا جاتا تھا، پھر سیو این یو ٹی ایف 8، اور پھر تیاری۔
 

طمیم

محفلین
محفل پر ایک جگہ ذکر کے لئے ترجمہ کی فائل دستیاب ہے ۔ لیکن اس فائل کو تیار کرنے کا طریق کہیں نہیں مل رہا ۔
کیا کوئی اردو میں ترجمہ کی فائل تیار کرنے کا طریق بیان کرسکتا ہے ۔ جزاکم اللہ۔
 

طمیم

محفلین
ذکر سافٹ ویئر میں متن شامل کرنے کے لئے متن کو بوم کے بغیر محفوظ کرنا ہوتا ہے کیا اس بارہ میں کوئی معلومات فراہم کرسکتا ہے کہ ایکسل سے ذکر کے لئے کس طرح فائل تیار کی جاتی ہے۔؟
 

طمیم

محفلین
ذکر سافٹ ویئر کے لئے تیار شدہ اردو ترجمہ کی ایک فائل کو نوٹ پیڈ پلس میں کھولا ہے ۔ اس میں ہر لائن کے آخر میں LF لکھا ہوتا ہے۔ جبکہ اسی متن کو کاپی کرکے نئی فائل میں انسرٹ کریں تو CR LF لکھا ہوا آتا ہے۔ کیا کوئی اس سلسلہ میں بتا سکتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے اور ان میں کیا فرق ہے ۔
aufzeichnenfy.jpg

مجھے ذکر سافٹ ویئر کے لئے ترجمہ کی فائل تیار کرنی ہے کیا ایکسل سے ڈیٹا کاپی کرکے نوٹ پیڈ پلس میں بوم کے بغیر محفوظ کرنے سے فائل ذکر سافٹ ویئر کے لئے تیار ہوجائے گی یا کچھ اور بھی کرنا ہوتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ونڈوز میں نئی لائن شروع کرنے کے لیے سی آر (کیرج ریٹرن) اور ایل ایف (؟) نامی دو کیریکٹرز کا مجموعہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ اسی وجہ سے ہوتا ہے۔ میک میں ایل ایف آئے گا، لینکس میں نیو لائن \n کیریکٹر ہوتا ہے نیو لائن کے لیے۔
 

طمیم

محفلین
ونڈوز یا میک ؟ سے کیا مراد ہے گذشتہ مراسلہ میں جو عکس دیا گیا تھا وہ ونڈوز پر لیا گیا تھا۔
دونوں سکرین شاٹ ونڈوز پر ہی لئے گئے ہیں۔
ذیل میں جو سکرین شاٹ دیا گیا ہے اس میں ذکر سافٹ ویئر کے لئے تیار کی گئی ترجمہ کی فائل کا عکس ہے۔ جو کہ نوٹ پیڈ پلس میں کھولی گئی ہے۔
aufzeichneniy.jpg

ذکر سافٹ ویئر کے لئے تیار کی گئی ترجمہ کی فائل کو نوٹ پیڈ پلس میں کھول کر متن کو کاپی کرکے ایک نئی فائل میں ڈالا گیا تو ذیل کا منظر نظر آیا ہے۔ اس میں LF اور CF دونوں نظر آرہے ہیں۔ اس کو کس طرح درست کیا جاسکتا ہے یا اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟
aufzeichnenkopie.jpg
 

دوست

محفلین
ایپل میکنٹوش ایک آپریٹنگ سسٹم ہے۔ خیر ونڈوز پر بائی ڈیفالٹ سی آر ایل ایف ہی آئے گا لائن کے اینڈ پر۔
 

طمیم

محفلین
لیکن درج ذیل سکرین شاٹ میں تو صرف LF نظر آرہا ہے اور فائل بھی ونڈوز پر اور ونڈوز کے لئے ہے۔
aufzeichneniy.jpg

میرا خیال ہے میں اپنا مسئلہ سمجھا نہیں پارہا ۔ :confused:
 
بائٹ آرڈر مارک کا لائن اینڈنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بائٹ آڈر مارک فائل کی ابتدا میں ہوتا ہے۔ جبکہ لائن اینڈنگ ہر سطر کے بعد ہوتی ہے۔ ونڈوز میں یہ کیرج ریٹرن اور لائن فیڈ کا مجموعہ ہے جبکہ یونکس مشینوں میں صرف لائن فیڈ۔ نوٹ پیڈ پلس پلس کے مینو بار میں ایڈٹ - ای او ایل کنورژن کے تحت جا کر لینکس، میک یا ونڈوز کا فارمیٹ منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اینکوڈنگ کو بغیر بائٹ آرڈر مارک کے محفوظ کرنے کے بعد متعلقہ مارکنگ ختم ہو جانی چاہئے۔ :)
 

طمیم

محفلین
شکریہ۔ بائٹ آرڈر مارک سے مراد BOM ہے۔یعنی لائن اینڈنگ کا بی او ایم سے کوئی تعلق نہیں ۔ اب فائل تیار کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔:)
 

MindRoasterMirs

محفلین
یہ بہت پرانی پوسٹ ہے اب تک تو مسئلہ حل ہو گیا ہو گا ۔ لیکن حل کیا ہوا پھر یہ بھی اگر بتا دیتے تو شاید کسی کا بھلا ہی ہو جاتا۔ والسلام
 

طمیم

محفلین
یہ بہت پرانی پوسٹ ہے اب تک تو مسئلہ حل ہو گیا ہو گا ۔ لیکن حل کیا ہوا پھر یہ بھی اگر بتا دیتے تو شاید کسی کا بھلا ہی ہو جاتا۔ والسلام
اُس وقت کوشش کی تھی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔ اس کے بعد مصروفیت اور ترجیحات بدلتی رہیں۔ گذشتہ سال احمد گرافکس والوں سے نیا ورژن ملا تھا لیکن استعمال کرنے کا ابھی تک وقت نہیں ملا۔
 
Top