ذہانت اور سمجھداری میں فرق
کئی برس پہلے جب میں اپنی ٹین ایجری میں پہنچا تو میں نے اس بات کا ادراک کرنا شروع کیا کہ ذہانت اور سمجھداری میں فرق ہوتا ہے۔ تو خیال آیا کہ ان دونوں چیزوں میں کیسے فرق کیا جائے؟ تو غور کرنے سے اس نتیجے پر پہنچا کہ کہ چونکہ انسان کا دماغ بھی ایک عضو ہے اس لئے عین ممکن ہے کہ جس طرح پیدائشی طور پر مختلف اعضا کی ہیئت مختلف انسانوں میں مختلف ہو سکتی ہے تو مختلف انسانوں کی ذہنی صلاحیتیں بھی مختلف ہو سکتی ہیں یعنی کچھ لوگ کم اور کچھ لوگ زیادہ ذہین ہو سکتے ہیں۔ تو اس نتیجے پر پہنچا کہ ذہانت دراصل دماغ کے کام کرنے کی رفتار کا نام ہے یعنی جس کا دماغ جتنی تیزی سے کام کرتا ہے وہ اتنا زیادہ ذہین انسان ہے۔
جبکہ سمجھداری ، ذہانت سے ملتی جلتی مگر ایک الگ چیز ہے ۔ اس کے بارے میں یہ نتیجہ نکالا کہ کوئی انسان ایک درست نتیجے تک پہنچنے میں جتنا کم سے کم وقت صرف کرے وہ اتنا زیادہ سمجھدار ہے۔
لیکن اب کچھ عرصے سے سمجھداری کے بارے میں ایک اور نظریہ سوجھ رہا ہے کہ چونکہ انسان جب غور و فکر کر کے حقائق کا تجزیہ کرتا ہے تب بعض اوقات مختلف ضروری حقائق کو بعض وجوہات کی بنا پر نظر انداز کر دیتا ہے یا بعض حقائق کو بھول جاتا ہے، اس طرح کچھ حقائق جنہیں تجزیے کا حصہ بننا چاہئے وہ رہ جاتے ہیں۔ اور انسان درست نتیجہ نہیں نکالتا یا کمزور نتیجہ اخذ کرتا ہے۔ اس لئے زیادہ سمجھدار وہ ہے جو زیادہ سے زیادہ ضروری حقائق کا کم سے کم وقت میں تجزیہ کر کے نتیجہ نکال سکے یا فیصلہ کر سکے وہ زیادہ سمجھدار ہے۔
احباب سے گزارش ہے کہ اس بارے میں اپنی رائے سے نوازیں کہ میری ذہانت اور سمجھداری میں فرق کے بارے میں رائے کے متعلق وہ کیا کہتے ہیں اور ان کے خیال میں ذہانت اور سمجھداری میں کیا فرق ہے۔