ذہنی دباؤ ۔ مریضوں میں دن بہ دن اضافہ

hakimkhalid

محفلین
ذہنی دباؤ ۔ مریضوں میں دن بہ دن اضافہ

ذہنی دباؤ اور تناؤ ماحول اورنفسیات کے زیر اثر پیدا ہونے والے تناؤ کو کہتے ہیں

تھوڑا سا ذہنی تناؤ برا نہیں ہے اس سے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے ۔

بہت زیادہ تناؤ بیماری ہے جس سے مختلف مسائل اور امراض پیدا ہوسکتے ہیں ۔

ان بیماریوں میں السر دمہ آدھے سر کا درد کمر درد بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں قابل ذکر ہیں۔

ذہنی تناؤ میں تیس سال کے عرصہ میں دس گنا اضافہ ہوا ہے ۔

ماہرین کے مطابق خواتین مردوں کی نسبت ذہنی دباؤ سے زیادہ پریشان رہتی ہیں​

٭٭٭٭٭ذھنی تناؤ کو کنٹرول کرنے کی آسان ترکیبیں ٭٭٭٭٭٭​

٭دن بھر کی مشکلات اور پریشانیوں کو کسی نہ کسی سے ضرور بیان کریں ۔

٭موسم کے حوالے سے ٹھنڈے یا گرم پانی کا شاور لیں ،مساج ،جاگنک ،تیرنے ،اور چہل قدمی سے ذھن کو سکون ملتاہے یوگا سے بھی ذھن کو آرام ملتا ہے ۔ لیکن عبادات خصوصاً نماز کا اہتمام کرنے سے جو ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔اس سے ذہنی دباؤ فوراً دور ہو جاتا ہے۔

٭ہنسنے اور ہنسانے کی کوشش کرتے رھیں بے ۔ چینی اور بے سکونی کو کم کرنے کی کوشش کریں اس سے آپکی جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ ذہنی صحت بھی ٹھیک رہے گی ۔​
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ حکیم بھائی۔ بہت اچھی طرح سے آپ نے اس بیماری کا علاج بتایا ہے۔ ایک سوال اسی سے ملتا جلتا ہے۔ یہاں‌ مغربی معاشرے میں تو عبادات کا کوئی تصور نہیں ہے۔ کیا کوئی نباتاتی دوا تجویز کر سکتے ہیں؟ زاویہ 2 میں میں نے پڑھا تھا کہ گاؤ زبان کا قہوہ اس طرح کی صورتحال میں مدد دیتا ہے۔ اگر آپ کوئی آسان سا حل تجویز کریں؟
 

دوست

محفلین
وہاں عبادات کی جگہ یوگا اور مراقبہ کے ذریعے سکون حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
واہ حکیم بھائی۔ بہت اچھی طرح سے آپ نے اس بیماری کا علاج بتایا ہے۔ ایک سوال اسی سے ملتا جلتا ہے۔ یہاں‌ مغربی معاشرے میں تو عبادات کا کوئی تصور نہیں ہے۔ کیا کوئی نباتاتی دوا تجویز کر سکتے ہیں؟ زاویہ 2 میں میں نے پڑھا تھا کہ گاؤ زبان کا قہوہ اس طرح کی صورتحال میں مدد دیتا ہے۔ اگر آپ کوئی آسان سا حل تجویز کریں؟

قیصرانی بھائی!

اچھے اور غیر متعصب مغربی طبی ماہرین کے مطابق وضو ڈیپریشن ،ذہنی دباؤ کا بہترین علاج ہے۔جس سے غیر مسلم بھی عبادت کے طور پر تو نہیں لیکن معالجات کے حوالے سےاستفادہ حاصل کر رہے ہیں اگرچہ ایک مسلمان اس سے جسمانی فوائد کے ساتھ ساتھ روحانی بالیدگی بھی حاصل کرتا ہے۔کیونکہ وہ جو عضو دھوتا ہے ۔اس سے سرزد گناہوں کے دھلنے کا احساس بھی اسے ہوتا ہے۔جس سے ایک انتہائی مسرورکن روحانی کیفیت پیدا ہوتی ہے (جو بیشتر نفسیاتی امراض کا علاج ہے۔)

ماشاء اللہ جدید میڈیکل سائنس کی طرح ہربل میڈیسن میں بھی آپ کی اچھی معلومات ہیں۔واقعی گاؤ زبان کی ہربل ٹی بے چینی،گھبراہٹ،ذہنی دباؤ ،دل کی امراض خصوصا خفقان جس میں دل کی دھڑکن یکدم تیز ہوجاتی ہے ،میں کافی مفید ہے۔

اس کے علاوہ طب جدید میں اس کا علاج ٹرائی سائیکلک گروپ،ایم اے او گروپ،وٹامینزاور ٹرانکولائزر سے کیا جاتا ہے جن کے مابعد ضمنی بد اثرات بہت زیادہ ہیں۔

اسی لیے دنیا فطرت کی طرف لوٹ رہی ہے اور ان امراض کا علاج بھی قدرتی ادویات میں تلاش کیا جارہا ہے ۔یورپ میں بیشتر ذہنی دباؤ کی ادویات ہربز سے تیار کی جارہی ہیں جن کے مابعد برے اثرات نہیں ہوتے۔

اس سلسلے میں بالچھڑ اور اسرول بوٹیاں صدیوں سے ٹرانکولائزر کی حیثیت رکھتی ہیں اور اس حوالے سے طبی ماہرین مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

بالچھڑ کی ہربل ٹی سے فوری سکون اورقدرتی نیند حاصل ہو جاتی ہے۔
 
Top