ذہین افراد کم دوست کیوں بناتے ہیں؟

arifkarim

معطل
ذہین افراد کم دوست کیوں بناتے ہیں؟
x40-1-326x235.png.pagespeed.ic.97n1GS_gYF.jpg

لاہور (نیوزڈیسک) کیا لوگوں سے ملنا جلنا آپ کے اندر خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے ؟ یا لوگوں سے ملنے کے بعد آپ خود کو غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں؟ ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلیکیا لوگوں سے ملنا جلنا آپ کے اندر خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے ؟ یا لوگوں سے ملنے کے بعد آپ خود کو غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں؟ ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلی۔ایک امریکی یونیورسٹی میں اس بات پر تحقیق کی گئی کہ آیا لوگوں سے ملنا جلنا کسی شخص کی زندگی میں خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے یا ناخوشی۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق سے مندرجہ ذیل نتائج سامنے آئے ۔وہ لوگ جو گنجان آباد شہروں میں رہتے ہیں ان میں خوشی کا احساس کم پایا جاتا ہے اس کی نسبت پرسکون اور خاموش علاقوں (یا دیہاتوں) میں رہنے والے افراد زیادہ خوش اور مطمئن ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو ہم خیال افراد سے گفتگو کرتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں۔ جتنے زیادہ وہ ایک دوسرے سے قریب ہوتے جاتے ہیں اتنا ہی زیادہ ان کی خوشی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔تیسرا نتیجہ یہ نکلا کہ ضروری نہیں کہ ذہین افراد ان اصولوں پر پورا اتریں۔تحقیق سے پتہ چلا کہ جو لوگ جتنے زیادہ ذہین ہوتے ہیں وہ لوگوں کی صحبت میں خود کو اتنا ہی غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ لوگ تنہائی میں رہنا پسند کرتے ہیں یا پھر ان کا حلقہ احباب نہایت محدود ہوتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر انہیں مجبوراً لوگوں سے میل جول کرنا پڑے تو یہ ناخوش رہتے ہیں۔تحقیقی ماہرین نے اس کی وجہ یوں بیان کی کہ ذہین افراد دنیا کو اپنے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ہر چیز کے بارے میں ان کا نظریہ اوسط ذہن رکھنے والے افراد سے مختلف ہوتا ہے ۔ وہ اپنی دنیا میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔ لوگوں سے میل جول اور ان سے گفتگو کرنا ان میں بے چینی کا باعث بنتا ہے ۔تاہم ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ دوست بنانا اور ان سے گفتگو کرنا بعض مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے ۔ جیسے ڈپریشن کے شکار افراد اگر ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے قریبی دوستوں سے گفتگو کریں اور اپنے احساسات کا اظہار کریں تو ان کی آدھی بیماری ختم ہوسکتی ہے ۔اسی طرح دوستوں سے گفتگو کرنا انسان کو جذباتی طور پر مستحکم کرتا ہے اور اس میں زندگی کے مسئلے مسائل سے نمٹنے کیلئے نئی قوت پیدا ہوتی ہے ۔
لنک
 
arifkarim

معطل
گویا آپ فرمانا چاہ رہے ہیں کہ ہماری ذہانت پر اب کسی سائنسی تحقیق کی مہر بھی ثبت ہو گئی ہے :)
جی نہیں۔ میں اس دھاگے کے توسط سے صرف یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ کس کس کے کم دوست ہیں اور وہ اپنے آپ کو ذہین بھی سمجھتے ہیں :)
 
ہادیہ

محفلین
تحقیق سے پتہ چلا کہ جو لوگ جتنے زیادہ ذہین ہوتے ہیں وہ لوگوں کی صحبت میں خود کو اتنا ہی غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ لوگ تنہائی میں رہنا پسند کرتے ہیں یا پھر ان کا حلقہ احباب نہایت محدود ہوتا ہے
یہ تحقیق تو مجھ پر پوری اترتی ہے ۔ بالکل ایسا ہی میرے ساتھ ہوتا ہے ۔:rollingonthefloor:
 
اکمل زیدی

محفلین
احمق ، بیوقوف ، قسم کے انسان ہوئے ...پھر تو ہم اس تحقیق سے ...ہماری فرینڈ لسٹ طویل ہے ....یہ ماہرین بھی بڑے فارغ لوگ ہیں ایک عمومی معاشرتی رویے کو ایک دو سروے وہ بھی کچھ لوگوں سے پوچھ کر پورا ثبت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کے ایسا ہی ہے ...جیسے ہمارے سب لیڈر اپنے ہجوم کو سمجھتے ہیں بس یہی عوام ہے اور جو انہوں نے کہا ہے یہی عوام کا فیصلہ ہے نواز شریف کی عوام عمران خان کی عوام طاہرالقادری کی عوام جماعت اسلامی کی عوام متحدہ کی عوام . . . عوام سب کے ساتھ ہے . . . :laugh:
 
ہادیہ

محفلین
ویسے ایسی کسی تحقیق پر یقین نہیں کرنا چاہیئے یہ تو ویلے لوگ ہوتے ہیں ۔ہر وقت کچھ نا کچھ ثابت کرنے کے چکر میں ہی رہتے ہیں۔ حالانکہ یہ ذہانت ماپنے کی بھلا کونسی اکائی ہوئی۔ یہ ہر انسان کی اپنی فطرت ہوتی ہے کچھ لوگوں کا سوشل سرکل زیادہ ہوتا ہے کچھ لوگ تنہائی پسند زیادہ ہوتے ہیں۔ڈس ایگری۔
اس تحقیق کے مطابق تو میں بہت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذہین ہوئی ۔ اور اکمل زیدی صاحب تو بہت ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:laugh:
 
اتنا پریشان کیوں ہوتے ہیں. میں ہوں نہ آپ کی طرح. ذہانت کی ایسی کی تیسی. میرا مطلب ہے ایسے سروے والوں کی ایسی کی تیسی.
 
:oops: ۔ ۔ ۔ اب اتنا بھی نہیں ہوں . . . .
 
اکمل زیدی

محفلین
اتنا پریشان کیوں ہوتے ہیں. میں ہوں نہ آپ کی طرح. ذہانت کی ایسی کی تیسی. میرا مطلب ہے ایسے سروے والوں کی ایسی کی تیسی.
پسندیدہ . . . .( میرا ریٹنگ دینے والا وہ کیا ہوتا ہے وہ نہیں آرہا ...ہاں status ریٹنگ سٹیٹس نہیں آرہا ) ؟
 
ہادیہ

محفلین
گویا آپ فرمانا چاہ رہے ہیں کہ ہماری ذہانت پر اب کسی سائنسی تحقیق کی مہر بھی ثبت ہو گئی ہے :)
اس تحقیق کے مطابق تو وارث بھائی بہت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذہین ہوئے یہ تو کچھ زیادہ ہی تنہائی پسند ہیں ۔ مگر ان کا کتابوں کا سوشل سرکل کچھ زیادہ ہی ہے :laugh:
لوجی تحقیق پھر غلط ثابت ہوگئی۔عارف پائی آپ بھی کن چکروں میں پڑے رہتے ہیں ۔:p
 
ہادیہ

محفلین
ہاں خوب مانا ہے ...ایک اور جھوٹ . . .
ہاہاہا
میں نے ساتھ جو سمائیلی دی تھی وہ ثابت کر رہی ہے نا۔۔ اب آپ مانیں یا نا مانیں سانوں کی۔
ویسے عارف صاحب نے پوچھا صرف مجھ سے یا آپ سے نہیں ہے بھئی باقی ذہین لوگوں کو بھی آنے دیں یا فورم کی ساری سیاہی ہم نے ہی ختم کرنی ہے:p
 
Top