ذیابیطس (بلڈ شوگر) کا گھریلو علاج

hakimkhalid

محفلین
شمشاد نے کہا:
حکیم صاحب ذیابطیس (بلڈ شوگر) کا کوئی دیسی یا قدرتی گھریلو علاج کیا ہو سکتا ہے؟

شمشاد بھائی ! ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔جدید میڈیکل سائنس بھی ذیابیطس کے حتمی علاج سے ابھی تک عاری ہےاور تاحال صرف شوگر کے توازن کو برقرار رکھنا ہی علاج کہلاتا ہے۔جو دیسی،قدرتی ،یونانی علاج سے بھی ممکن ہے۔درج ذیل تدابیر سےشوگر لیول کنٹرول اور مرض کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔
1۔۔۔ہوا لشافی:گٹھلی جامن خشک 100گرام کوٹ چھان کرسفوف(پاؤڈر)بنالیں اور5 گرام سفوف پانی کےساتھ دن میں دو بارصبح نہار منہ اور شام 5 بجےلیں۔
2 ۔۔۔ہوالشافی:نیم کی کونپلیں 5 گرام پانی 50 ملی لیٹر میں پیس چھان کر صبح نہار منہ یا ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں۔
3 ۔۔۔ہوالشافی:کریلہ کو کچل کر اسکا رس نچوڑ لیں یا جوسر میں اسکا جوس نکال لیں 25 ملی گرام یہ رس صبح و شام لیں۔
4 ۔۔۔ہوالشافی:چنے کے آٹے(بیسن) کی روٹی اس مرض میں بہت مفید ہے۔
5۔۔۔ہوالشافی:لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں۔انشاء اللہ چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
نشاستہ دار غذا ۔آلو ،چاول،چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔
 
ذیابیطس کا حتمی علاج بالکل ہے مگر ابھی تک دریافت نہیں ہوا جب دریافت ہوگا تو سب کے سامنے آجائے گا میرا چھوٹا بھائی ذیابیطس کا شکار ہے اور انسولین پر انحصار کرتا ہے پہلی بار جب یہ مرض دریافت نہیں ہواتھا وہ غلطی سے کسی حکیم کے پاس چلا گیا تھا جس کے ہماری ایریا میں بڑا نام تھا خیر حکیم نے میرے بھائی کو گلقند میں دوائیں دیں تو ظاہر ہے شوگر لیول میں اضافہ ہو گیا بعد میں جب میں گھر گیا تو اس کو ایک فزیشن کے پاس لے گیا اور اس نے آغان خان لیب سے ٹیسٹ کروایا تو شوگر لیول آخری حدود کو چھورہی تھی لہٰذا میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ جدید دور میں پہلے یہ تصدیق کی جائے کہ بیماری کونسی ہے پھر علاج کیا جائے اور ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی جائے کہ بیماری کم ہو رہی ہے یا نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ ایک انتہائی مہلک بیماری ہے اور ابھی تک اس کی 'فرسٹ لائن ٹریٹمنٹ' (کسی بھی طریقۂ علاج میں) پرہیز، غذا اور ورزش وغیرہ ہیں۔ جتنی بھی ادویات دی جاتی ہیں انکا شمار 'سیکنڈ لائن ٹریٹمنٹ' میں ہوتا ہے اور وہ بھی اس وقت دی جاتی ہیں جب صرف پرہیز، غذا اور ورزش سے خون میں شوگر کا مطلوبہ معیار حاصل نہ ہو ۔ اور یہ بات بھی صحیح ہے کہ قدرتی طور پر کچھ غذاؤں میں شوگر لیول کو کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی نہ تو میں حکیم ہوں اور نہ ہی ڈاکٹر، جنہوں نے لکھے ہیں انہی سے رجوع کریں۔
 

abubakr313

محفلین
شوگر کا حتمی علاج موجود ھے، خود میری والدہ ماجدہ کو کئی سال سے یہ مہلک مرض لاحق تھا صرف چند دن علاج کے بعد اب الحمد للہ بالکل نارمل ھے و اذا مرضت فھو یشفین
 

abubakr313

محفلین
اللہ تعالی نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں فرمائی جس کی دوا پیدا نہ فرمائی ہو البتہ موت کا کوئی علاج نہیں
 

ایم اے راجا

محفلین
اللہ تعالی نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں فرمائی جس کی دوا پیدا نہ فرمائی ہو البتہ موت کا کوئی علاج نہیں

ابوبکر ساحب یہ بہت موضی مرض ہے اور بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، اللہ نے آپکی والدہ ماجدہ کو شفا عطا فرمائی، بہت خوشی ہوئی، اگر آپ علاج اور معالج کی تفصیل دے دیں تو اس سے بہت لوگ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور یہ عمل آپکے لیئے کارِ خیر و صدقہِ جاریہ ہو جائے گا۔ شکریہ۔
 

abubakr313

محفلین
جس صاحب نے میری والدہ کا علاج کیا ہے وہ باقاعدہ مطب نہیں چلاتے، وہ محکمہ تعلیم میں انسپیکشن آفیسر ہیں،صرف شوگر اور ھیپاٹائیٹس کا علاج کرتے ہیں،شوگر کے علاج کی5000روپے جبکہ ھیپاٹائیٹس کے علاج کی20000روپے فیس ہے
 

abubakr313

محفلین
وہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے ایک قصبے کمر مشانی (Kamar Mushani) میں رہتے ہیں ان کا نام حمید اللہ خان (شاہو خیل) ہے، کمر مشانی کے تقریبا سب لوگ، خصوصا سکولوں والے لوگ انہیں جانتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی رابط نمبر مل سکتا ہے، دوسرا یہ کہ علاج کیسے کرتے ہیں، دوا کتنے عرصے کی دیتے ہیں، کچھ وضاحت سے لکھیں۔
 

abubakr313

محفلین
شوگر کے لیے پانج دن کے لیے کیپسول دیتے ہیں جنہیں لگاتار تین دن استعمال کرانے بعد دسویں دن اور پھر بیسویں دن استعمال کراتے ہیں،یا پھر مریض کی حالت کے مطابق دوا تجویز کرتے ہیں،شوگر ایک یا دو دن میں ہی نارمل ہو جاتی ھے،ھیپاٹاءیٹس کے لیے ٹیبلیٹس استعمال کراتے ہیں اور اپنی نگرانی میں صرف ایک دن کے لیے شربت کافی مقدار میں استعمال کراتے ہیں، اکثر مریض صرف ایک ماہ کے یا اس سے بھی کم علاج سے ہی شفا یاب ہو جاتے ھیں جب کہ بہت کم مریضوں کا علاج دوسرے ماہ تک چلتا ہے ان سے اس نمبر03137705370 پرشام کو رابطہ ہو سکتا ہے
 
Top