منہاجین، میں بھی اس بارے میں زکریا سے متفق ہوں اور میرے خیال میں صوتی یا تصویری میڈیا پوسٹ کرنے والے صاحب یا صاحبہ کو خود اس کا ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری لینے چاہیے۔ اس طرح اس میڈیا کی effectiveness کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ اس کی مثال مائیکروسافٹ ڈیویلوپرز نیٹ ورک پر موجود
ویب کاسٹس ہیں۔ اگرچہ ہمارے پاس اتنا ایڈوانسڈ سسٹم نہیں ہے لیکن پھر بھی ٹرانسکرپٹ کی موجودگی میں میڈیا زیادہ بہتر سمجھ دیتا ہے۔ میری ان باتوں کا مقصد کسی قسم کی قدغن لگانا نہیں تھا، محض بہتری کی ایک تجویز تھی۔ میڈیا بغیر ٹرانسکرپٹ کے بھی ٹھیک ہے۔