رائٹ پروٹیکٹ فلیش ڈرائیو کو قابلِ تحریر بنانا

الف عین

لائبریرین
میں نے ڈیم سمال لینکس کو اپنی ایک 256 ایم بی کی فلیش ڈرائیو میں انسٹال کیا تھا بوٹیبل بنا کر۔ ڈی ایس ایل نے اسے رائٹ پروٹیکٹ کر دیا ہے۔ اور میرے پاس کسی سسٹم میں رموویبل دسک سے بوٹ کرنے کا آپشن نہیں ہے۔ چناں چہ بوٹ نہیں کر پا رہا۔ اب اسے فارمیٹ کرنا چاہتا ہوں تو یہ ممکن نہیں ہو رہا ہے کہ ڈسک رائٹ پروٹیکٹیڈ ہے۔ کئ فولڈرس کی ایک ایک محض ریڈیبل فائل اور فولڈر کے خواص بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ اس کی کوئ ترکیب کہ میں اسے فارمیٹ کر کے پھر کام میں لا سکوں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
استادٍ محترم، ڈی ایس ایل کوئی سافٹ وئیر ہے؟ کچھ تفصیل بتائیں تو بندہ کوشش کرسکتا ہے مشورہ کی
 

الف عین

لائبریرین
ڈی ایس ایل مطلب ڈیم سمال لینکس۔ یہ آپریٹنگ سسٹم تھا اور اس سے بوٹ کیا جا سکتا ہے لیکنکس ان سسٹمس پر جہاں کا بایوس یو ایس بی ڈرائیو سے بوٹنگ سپورٹ کرتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
معذرت استادٍ محترم کہ ونڈوز کا تو تجربہ ہے، لیکن لینکس پر بالکل بھی کچھ کام نہیں کیا۔ شاید جیسبادی بھائی کچھ روشنی ڈال سکیں
 
کچھ طریقے

عجیب بات ہوئی ہے اعجاز صاحب۔ ایک دو چیزیں دیکھیں:

. insert usb
. my computer > manage
. right click icon for usb drive an select Format

یہاں بہت احتیاط کریے گا۔

دوم یہ کہ:


ڈسک کو لینکس میں ماؤنٹ کرکے ڈاٹا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کریں۔

mount -t vfat /dev/sda1 /mnt/usbdisk

سوم :

یہ بھی چیک کریں کہ ڈسک پرکوئی رائٹ پروٹیکٹ بٹن تو نہیں۔

http://www.hardwareanalysis.com/content/topic/35725/
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شارق۔ بعد میں دیکھتا ہوں پھر رپورٹ کروں گا۔ ویسے ڈرائیو پر بٹن نہیں ہے رائٹ پروٹیکٹ کا۔
 
Top