رائیٹ ٹو لیفٹ لینگویج سپورٹ والی فائلز وی بی ڈاٹ نیٹ اپلیکیشن میں۔

ٹیپو سلطان

محفلین
السلام علیکم
میں وی بی ڈاٹ نیٹ میں کچھ سر مار لیتا ہوں۔ میں ایک اُردو اپلیکیشن بنا رہا ہوں جس میں ٹیکسٹ باکسز میں اُردو لکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اس سسٹم پر رائیٹ ٹو لیفٹ اردو لینگویج سپورٹ بھی شامل ہو ۔ لیکن صوتی کی بورڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ میں اس اپلیکیشن کے انسٹالیشن پیک میں وہ فائلز بھی شامل کرنا چاہ رہا ہوں جو رائیٹ ٹو لیفٹ لینگوئج سپورٹ کے لیے وینڈو ایکس پی پیک میں شامل ہیں۔ کیا کوئی دوست ان فائلز کی نشاندہی کر سکے گا کہ وہ فائلز کون سی ہیں؟ اور ونڈو میں کس روٹ پر کاپی کرنا ہو گا۔


والسلام
 

دوست

محفلین
نبیل بھائی نے ایک عدد اردو ایڈیٹر بنا رکھا ہے ڈاٹ‌ نیٹ‌ میں۔ کوئی حل نکال دیں‌ گے
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیپو صاحب میں آپ کی کوئی مدد تو نہیں کر سکتا۔ لیکن یہ جو علامہ اقبال کا شعر آپ نے اپنے دستخط میں لکھ رکھا ہے اس کو صحیح کر لیں، وگرنہ علامہ صاحب کی روح بیقرار رہے گی۔ صحیح شعر مندرجہ ذیل ہے :

کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں‌ میری جبینِ نیاز میں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹیپو سلطان، اردو سپورٹ والی فائلیں اور سیٹنگز کسی اور پروگرام کی انسٹالیشن میں شامل کرنا میرے خیال میں صحیح نہیں رہے گا۔ میں نے ایک مرتبہ ونڈوز ایکس پی کے لیے علیحدہ سے اس کا انسٹالر بنایا تھا، جسے آپ ذیل کے ربط سے حاصل کر سکتے ہیں:

اردو انسٹالر ایکس پی (UrduInstallerXP)

بدقسمتی سے اب میرے پاس اس انسٹالر کا سورس نہیں ہے، ورنہ اس میں تفصیل مل سکتی تھی کہ کون سی فائلیں اور رجسٹری سیٹنگز اس میں استعمال ہوتی ہیں۔
 

ٹیپو سلطان

محفلین
دوست ڈئیر میرا خیال ہے نبیل بھائی نے وہ اردو ایڈیٹر سی پلس پلس یا سی شارپ میں بنایا ہے۔ ابھی یہ میرا اندازہ ہے۔ نبیل بھائی کیا اس انسٹالر میں رائیٹ ٹو لیفٹ کے لیے ایکس پی سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے؟ میں نے چند بار لوڈکرنے کی کوشش کی لوڈ ہو بھی گیا لیکن ہر بار زپ ایرر دیتا رہا۔ لیکن شاید اس مرتبہ ٹھیک ہوا ہے۔
نبیل بھائی کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کاپی رائیٹ کے علاوہ کیا مشکل پیش آ سکتی ہے؟
اگر ممکن ہو تو کہیں سے وہ سورس ڈھونڈ نکالیں اور دعائیں لیں۔
شمشاد بھائی تصحیح کا شکریہ۔
 

محمد سعد

محفلین
نبیل بھائی، کیا اس انسٹالر میں صوتی کی بورڈ پہلے سے موجود ہے یا علیحدہ نصب کرنا پڑے گا؟ اور کیا اس میں صرف ونڈوز ایکس پی کی اپنی اردو سپورٹ والی فائلیں شامل ہیں یا کوئی اضافی چیز بھی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، اس انسٹالر میں صرف ونڈوز ایکس پی کی اردو سپورٹ‌ والی فائلیں اور سیٹنگز شامل ہیں۔ صوتی کی بورڈ علیحدہ سے انسٹال کرنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹیپو سلطان، میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے اب یہ سورس نہیں مل رہا۔ میں نے انسٹال شیلڈ کے ذریعے یہ انسٹالر بنایا تھا۔ میں نے ونڈوز ایکس پی میں اردو سپورٹ‌ سے متعلقہ فائلوں اور رجسٹری سیٹنگز کے بارے میں ذیل کے ربط پر ایک پوسٹ لکھی تھی:

اردو لینگویج سپورٹ کا کھوج

اس انفارمیشن کا استعمال کرکے یہ انسٹالر خود بھی بنایا جا سکتا ہے۔
 
Top