عتیق نے کہا:
اعجاز اسلم صاحب
السلام وعلیکم!
میں تو کرلپ کا 'فونیٹک' کی بورڈ استعما ل کر رہا ہوں۔
مجھے صرف اس میں ایک مسئلہ ہے کہ اُس میں “ئ“ لکھنے کے لئے “4“ کا بٹن استعمال کر نا پڑتا ہے ۔ باقی ٹھیک ہی لگتا ہے۔
صوتی کی بورڈ ہو یا کرلپ کا فونیٹک۔ میرے خیال میں (بقول مجتبی
حسین، جوضروری نہیں کہ ناقص ہی ہو)حمزہ یے جو صوتی میںشفٹ اور
۴ کے ساتھ ہے، در اصل درمیانی حمزہ کے لئے یونی کوڈ کا مختصص
کیریکٹر ہے۔ اس کو واقعتاً حمزہ یے سے الگ کرنے کی بات یونی کوڈ
کنزورٹیم میں اردو سے متعلق اصحاب کو اٹھانی چاہئے۔ یہ کی بورڈ کا سوال
نہیں ہے، کوڈ کا مسئلہ ہے۔